مودی کابینہ میں توسیع : نرملا سیتا رمن کو وزارت دفاع ، بنیں گی ملک کی دوسری خاتون وزیر دفاع

Sep 03, 2017 01:49 PM IST | Updated on: Sep 03, 2017 02:08 PM IST

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ میں آج رد و بدل اور توسیع کی گئی ہے ۔ نو نئے جہروں کو شامل کیا گیا ہے تو چار وزرا کو ترقی دی گئی ہے ۔ ترقی دئے جانے والوں وزرا میں مختار عباس نقوی ، پیوش گوئل ، نرملا سیتا رمن ،اور دھرمیندر پردھان شامل ہیں ۔

ذرائع کے مطابق صنعت اور کامرس کی وزیر نرملا سیتا رمن کو ملک کی اہم وزارت دفاع کے عہدہ کی ذمہ داری سونپی جائے گی ۔ نرملا سیتا رمن وزیر دفاع بننے والی ملک کی دوسری خاتون ہوں گی ۔ اس سے پہلے اندرا گاندھی ملک کی وزیر دفاع بنی تھیں ۔  اندرا گاندھی 14 جنوری 1980 سے 15 جنوری 1980 تک وزیر دفاع رہیں ۔

مودی کابینہ میں توسیع : نرملا سیتا رمن کو وزارت دفاع ، بنیں گی ملک کی دوسری خاتون وزیر دفاع

دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی نے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے چہروں کو مبارک باد دی ہے ۔ انہوں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ نئے وزرا کے کونسل میں شامل ہونے سے فائدہ ملے گا ۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز