اب وزیر دفاع مسلح افواج کے تینوں سربراہوں اور دفاع کے سکریٹری کے ساتھ روزانہ کریں گی میٹنگیں

Sep 11, 2017 11:01 PM IST | Updated on: Sep 11, 2017 11:02 PM IST

نئی دہلی: وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتا رمن نے وزارت دفاع کے کام کاج اور سرگرمیوں کو جاننے کے لئے سینئر افسروں کے ساتھ کئی میٹنگیں کیں اور اہم معاملات پر انہیں واضح ہدایات دیں۔ وزیر موصوف کی طرف سے حصول کی تجاویز کی رفتار بڑھانے کی ضرورت پرخصوصی توجہ دی گئی۔ مقررہ وقت اور تیزی سے معاملات نپٹانے کو یقینی بنانے کی سمت یہ فیصلہ کیا گیا کہ پندرہ روزہ بنیاد پر ڈی اے سی کی میٹنگیں ہوا کریں گی۔

دفاعی تیاریوں اور اہم مفادات کے متعلقہ معاملات کا جائزہ لینے کے لئے مسلح افواج کے تینوں سربراہوں کے ساتھ میٹنگوں کا پروگرام طے کیا گیا ہے ۔فوج کے تینوں سربراہوں کے ساتھ روزانہ صبح میٹنگیں اور دفاع کے سکریٹری کے ساتھ ایک علیحدہ روزانہ میٹنگ بھی طے پائی گئیں ہیں تاکہ جلد فیصلہ کرنے کے لئے ایک نیا عمل شروع کیاجاسکے۔

اب وزیر دفاع مسلح افواج کے تینوں سربراہوں اور دفاع کے سکریٹری کے ساتھ روزانہ کریں گی میٹنگیں

بنیادی ڈھانچوں کے پروجیکٹوں سے متعلق آراضی کے تمام زیر التوا معاملات حل کئے جانے کے علاوہ دفاع کے عملے اور ان کے کنبے کی بھلائی کے متعلق تمام معاملات طے کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز