نتیش کمار نے کیا واضح ، بی جے پی کے ساتھ جاری رہے گا اتحاد ، جے ڈی یو نے 17-17 سیٹوں کا پیش کیا فارمولہ

بہار میں جے ڈی یو اور بی جے پی کے درمیان اتحاد کو لے کر جاری قیاس آرائیوں کا اب خاتمہ ہوگیا ہے۔

Jul 08, 2018 01:21 PM IST | Updated on: Jul 08, 2018 01:21 PM IST

بہار میں جے ڈی یو اور بی جے پی کے درمیان اتحاد کو لے کر جاری قیاس آرائیوں کا اب خاتمہ ہوگیا ہے۔ جے ڈی یو کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ سے پہلے نتیش کمار نے پارٹی لیڈروں سے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان اتحاد برقرار رہے گا ۔ وہیں اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر پارٹی نے 17-17 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا فارمہ پیش کیا ہے۔

راجدھانی دہلی میں واقع بہار بھون میں پارٹی کے جنرل سکریٹریز اور سکریٹریز سمیت سینئر لیڈروں کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں یہ طے کیا گیا کہ جے ڈی یو کی طرف سے نتیش کمار جو بھی فیصلہ کریں گے ، پارٹی کے سبھی لیڈران اس کو تسلیم کریں گے ۔

نتیش کمار نے کیا واضح ، بی جے پی کے ساتھ جاری رہے گا اتحاد ، جے ڈی یو نے 17-17 سیٹوں کا پیش کیا فارمولہ

وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلی نتیش کمار ۔ فائل فوٹو۔

جے ڈی یو کے ایک سینئر لیڈر نے نیوز 18 کو بتایا کہ اس میٹنگ میں سیٹوں کی تقسیم کے معاملہ پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور طے کیا گیا کہ بہار کی 40 لوک سبھا سیٹوں میں سے جے ڈی یو کم سے کم 17-18 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔پارٹی کے سینئر لیڈر کے مطابق جے ڈی یو اور بی جے پی کے 17-17 سیٹوں پر لڑنے جبکہ ایل جی پی اور آر ایل ایس پی کیلئے 6 سیٹیں چھوڑنے کی بات کہی گئی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز