نتیش کمار نے کہا : وزیر اعظم سے ملنا سیاسی نہیں ، مزے سے چل رہی ہے بہار حکومت

May 27, 2017 06:10 PM IST | Updated on: May 27, 2017 10:11 PM IST

نئی دہلی۔ بہار کے وزیراعلی اور جنتادل یونائیٹیڈ( جے ڈی یو) کے صدر نتیش کمار آج وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ ماریشس کے وزیراعظم پرویندر کمار جگناتھ کے اعزاز میں دی گئی ضیافت میں شریک ہوئے۔ پٹنہ سے آج یہاں پہنچے مسٹر کمار نے نامہ نگاروں سے کہا کہ مسٹر مودی نے اس دعوت میں شامل ہونے کے لئے انہیں مدعو کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ماریشس کے وزیراعظم بہار نژاد کے ہیں،اس وجہ سے بھی وہ اس دعوت میں شامل ہوئے۔ لنچ کے بعد انہوں نے پی ایم مودی سے الگ  ملاقات کی۔ سیاسی گلیاروں میں اس ملاقات کے کئی معنی نکالے جا رہے ہیں۔ اگرچہ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد نتیش نے کہا کہ اس کا سیاسی معنی نہیں نکالا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم سے بہار میں سیلاب کے مسائل، خصوصی ریاست کے درجہ سمیت ریاست سے منسلک مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور مرکز کا تعاون مانگا۔ مسٹر کمار اور وہاں کی سیاسی پارٹیاں بہار کی ترقی کے لئے الگ پیکج کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔

مسٹر کمار کے کل کانگریس کی صدر کی جانب سے اپوزیشن پارٹیوں کے لئے منعقد ضیافت میں شامل نہ ہونے اور مسٹر مودی سے ملنے آج یہاں پہنچنے کے سلسلے میں طرح طرح کے قیاس لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے انہیں خارج کرتے ہوئے کل پٹنہ میں کہا تھا کہ میڈیا اس کی غلط تشریح کررہا ہے۔انہوں نے کہا تھا ،’’محترمہ گاندھی کی میٹنگ میں میرے ذاتی طورسے شامل نہ ہونے کی غلط تشریح کی جارہی ہے جبکہ میں کچھ دن پہلے ہی ان سے مل چکا ہوں۔ ساتھ ہی سرکاری پروگراموں میں اپنی مصروفیت سے بھی میں نے ان کو واقف کرادیا ہے۔‘‘

نتیش کمار نے کہا : وزیر اعظم سے ملنا سیاسی نہیں ، مزے سے چل رہی ہے بہار حکومت

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز