نتیش کمار نے کہا : شرد یادو جے ڈی یو میں رہیں یا نہ رہیں ، وہ فیصلہ لینے کے لیے آزاد ہیں

Aug 11, 2017 05:46 PM IST | Updated on: Aug 11, 2017 05:48 PM IST

نئی دہلی : جے ڈی یو کے سابق قومی صدر شرد یادو کے باغی تیور کے درمیان بہار کے وزیر اعلی اور پارٹی کے قومی صدر نتیش کمار نے کہا کہ وہ فیصلہ لینے کے لئے آزاد ہیں۔ دہلی میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔

علاوہ ازیں نتیش کمار نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کو اخلاقی قرار دیا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ اگست میں ترقی کے مسائل پر پھر ملاقات ہوگی۔ جمعہ کو بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ سے بھی ان کی ملاقات ہوئی۔ اس دوران بہار بی جے پی کے انچارج بھوپندر یادو بھی موجود رہے۔

نتیش کمار نے کہا : شرد یادو جے ڈی یو میں رہیں یا نہ رہیں ، وہ فیصلہ لینے کے لیے آزاد ہیں

نتیش کمار نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کو پارٹی کا فیصلہ بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی میں سب کی رضامندی کے بعد ہی بی جے پی کے ساتھ آئے ہیں اور بہار میں حکومت بنائے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ کچھ بھی کرنے سے پہلے پارٹی کے لوگوں سے ضرور پوچھتے ہیں۔

غور طلب ہے کہ جنتادل یونائٹیڈ کے بانی لیڈر شرد یادو نے بی جے پی کے ساتھ جے ڈی یو کے اتحاد کو عوام کے ساتھ دھوکہ قرار دیا ہے۔ شرد یادو نے کہا کہ وہ کارروائی سے نہیں ڈرتے ہیں، یقینا حکومت نتیش کمار کی ہے ، لیکن میں عوام کے لئے جے ڈی یو کا لیڈر میں ہوں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز