سونیا، راہل کے یو پی اے حکومت کے دوران بیرون ممالک کے سفر کی تفصیلات نہیں

Jun 08, 2017 02:15 PM IST | Updated on: Jun 08, 2017 02:15 PM IST

نئی دہلی۔  متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت کے دس سال کے دور حکومت کے دوران کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی کے بیرون ممالک دوروں کے بارے میں سرکاری طور پر کہیں کوئی تفصیلات مہیا نہیں ہے۔ یہ دعوی سینئر صحافی شیا م لال یادو نے حال میں شائع اپنی کتاب’ 'جرنلزم تھرو آر ٹی آئی‘ میں کیا ہے۔ یو پی اے حکومت کے دونوں لیڈر لوک سبھا کے رکن تھے۔ محترمہ گاندھی قومی مشاورتی کونسل (این اے سی) کی صدر تھیں اور انہیں کابینی وزیر کا درجہ حاصل تھا۔ پچھلی حکومت اور موجودہ حکومت کے دوران حق اطلاعات کے تحت جو معلومات سامنے آئی ہے اس کے مطابق محترمہ گاندھی کی صرف ایک بیرون ملک سفر (جولائی 2004 کی بینکاک سفر) کے علاوہ کسی اور سفر کی تفصیلات  حکومت کے پاس دستیاب نہیں ہے۔ پابند نہ ہونے کے باوجود زیادہ تررکن پارلیمنٹ عام طور پر اپنے ذاتی غیرملکی دورے کے بارے میں لوک سبھا یا راجیہ سبھا سیکرٹریٹ کو مطلع کرتے ہیں۔

کتاب کے مطابق محترمہ گاندھی اور مسٹر گاندھی نے اپنے بیرون ممالک دوروں کے بارے میں لوک سبھا کو کبھی کوئی اطلاع نہیں دی۔ گزشتہ ایک دہائی میں حق اطلاعات کے تحت سرکاری محکموں سے معلومات نکال کر متعدد خبریں دینے والے مسٹر یادو نے کانگریس کے دونوں سرکردہ لیڈروں کے بیرون ممالک سفر کی معلومات حاصل کرنے کی کئی کوششیں کیں لیکن وزیر اعظم کے دفتر، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور این اے سی سے انہیں محترمہ گاندھی کی بینکاک سفر کے علاوہ کوئی اور معلومات نہیں ملی۔ انہوں نے اہم رہنماؤں کے بیرون ممالک دوروں کے بارے میں معلومات رکھنے والے دیگر محکموں کو بھی دوبارہ کھنگالا لیکن انہیں کچھ بھی ہاتھ نہیں لگا۔ اس سے وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ ان دونوں لیڈروں کے بیرون ممالک دوروں کے بارے میں کہیں کوئی معلومات نہیں ہے۔

سونیا، راہل کے یو پی اے حکومت کے دوران بیرون ممالک کے سفر کی تفصیلات نہیں

سونیا، راہل: فائل فوٹو، گیٹی امیجیز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز