بارسلونا دہشت گردانہ حملہ میں کسی ہندوستانی شہری کی موت ہونے کی خبر نہیں : سشما سوراج

وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ بارسلونا میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں کسی بھی ہندستانی کے مرنے کی کوئی خبر نہیں ہے۔

Aug 18, 2017 12:34 PM IST | Updated on: Aug 18, 2017 12:34 PM IST

نئی دہلی: وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ بارسلونا میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں کسی بھی ہندستانی کے مرنے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ محترمہ سوارج نے کہا کہ وہ اسپن میں ہندستانی سفارت خانے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

انہوں نے ہندستانی سفارت خانے کی جانب سے فراہم کردہ بارسلونا کے ایمرجنسی نمبر (608769335۔34 +)کو ٹویٹ کیا ہے۔ واضح رہے کہ بارسلونا میں کل ہونے والے حملے میں، 13 افراد ہلاک اور سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

بارسلونا دہشت گردانہ حملہ میں کسی ہندوستانی شہری کی موت ہونے کی خبر نہیں : سشما سوراج

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز