ایک ہزار روپے کا نیا نوٹ لانے کا منصوبہ نہیں ، مزید چھاپے جائیں گے پانچ سو کے نوٹ : مودی حکومت

سوشل میڈیا میں یہ بحث چل رہی تھی کہ حکومت ایک ہزار روپے کا نیا نوٹ لا رہی ہے۔ اقتصادی امور کے سیکرٹری شکتی کانت داس نے آج ٹویٹ کر کے کہا کہ حکومت کا ایک ہزار روپے کے نوٹ جاری کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

Feb 22, 2017 01:08 PM IST | Updated on: Feb 22, 2017 01:08 PM IST

نئی دہلی : حکومت نے ایک ہزار روپے کا نوٹ پھر سے جاری کرنے کی تردید کی ہے۔ گزشتہ سال آٹھ نومبر کو نوٹوں کی منسوخی میں پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے پرانے نوٹ کو بند کر دئے گئے تھے ۔ اس کے بعد حکومت نے پانچ سو اور دو ہزار روپے کا نوٹ جاری کیا تھا ،لیکن ایک ہزار کا نوٹ نہیں لایا گیا تھا۔

سوشل میڈیا میں یہ بحث چل رہی تھی کہ حکومت ایک ہزار روپے کا نیا نوٹ لا رہی ہے۔ اقتصادی امور کے سیکرٹری شکتی کانت داس نے آج ٹویٹ کر کے کہا کہ حکومت کا ایک ہزار روپے کے نوٹ جاری کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ مسٹر داس نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ایک ہزار روپے کے نوٹ کو دوبارہ جاری کرنے کاکوئی منصوبہ نہیں ہے۔ حکومت کا پورا خیال پانچ اور اس سے چھوٹے نوٹوں کی پرنٹنگ اور ان کی فراہمی پر ہے۔

ایک ہزار روپے کا نیا نوٹ لانے کا منصوبہ نہیں ، مزید چھاپے جائیں گے پانچ سو کے نوٹ : مودی حکومت

نوٹوں کی منسوخی کے بعد اے ٹی ایم میں نقد کی قلت پر اقتصادی سکریٹری نے کہا کہ اس دقت کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ضرورت کے مطابق نقد رقم نکالیں۔ کچھ لوگ زیادہ مقدار میں نقد رقم نکال رہے ہیں جس کی وجہ سے نقد رقم کا مسئلہ بناہوا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز