یوگی کے شہر میں نہیں ہے سلاٹر ہاؤس، ہائی کورٹ نے ڈی ایم گورکھپور کو کیا طلب

Jul 08, 2017 02:36 PM IST | Updated on: Jul 08, 2017 02:36 PM IST

الہ آباد۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے شہر میں سلاٹر ہاؤس نہیں ہونے پر ہائی کورٹ نے گورکھپور کے ڈی ایم، ایس ایس پی، سی ڈی او، شہر کمشنر سمیت تمام افسران کو طلب کیا ہے۔ وہیں اس معاملے کی اگلی سماعت 11 جولائی کو ہوگی۔ الہ آباد ہائی کورٹ میں موجود شہر کمشنر یہ نہیں بتا سکے کہ سلاٹر ہاؤس کے لئے کب زمین ملے گی اور کب اس کی تعمیر ہو سکے گی۔ گورکھپور کے دلشام احمد اور 120 دیگر کی درخواست پر چیف جسٹس ڈی بی بھوسلے اور جسٹس منوج گپتا کی بینچ سماعت کر رہی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورکھپور میں ایک بھی سلاٹر ہاؤس نہیں ہے جس سے وہاں گوشت کی فروخت نہیں ہو پا رہی ہے۔ لوگوں کو اپنی پسند کا کھانا کھانے کا حق ہے۔ سلاٹر ہاؤس نہیں ہونے سے گورکھپور میں گوشت کھانے والے لوگوں گوشت نہیں مل پا رہا۔ اس پر عدالت نے گورکھپور کے شہر کمشنر کو طلب کیا تھا۔ مگر وہ تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔

یوگی کے شہر میں نہیں ہے سلاٹر ہاؤس، ہائی کورٹ نے ڈی ایم گورکھپور کو کیا طلب

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز