مودی کابینہ کی توسیع میں خواتین کا کوئی نیا چہرہ نہیں ، مجموعی طور پر وزارتی کونسل میں ہیں 9 خواتین

وزیراعظم نریندر مودی نے محترمہ نرملا سیتا رمن کے طور پر ملک کو پہلی کُل وقتی خاتون وزیر دفاع دیا ہے لیکن آج وزارتی کونسل میں شامل کئے گئے نو چہروں میں ایک بھی خاتون نہیں ہے

Sep 03, 2017 07:40 PM IST | Updated on: Sep 03, 2017 07:40 PM IST

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے محترمہ نرملا سیتا رمن کے طور پر ملک کو پہلی کُل وقتی خاتون وزیر دفاع دیا ہے لیکن آج وزارتی کونسل میں شامل کئے گئے نو چہروں میں ایک بھی خاتون نہیں ہے۔

مرکزی وزارتی کونسل میں آج کی گئی تبدیلی میں چار وزرائے مملکت کو ترقی دے کر کابینہ وزیر اور نو نئے وزیر مملکت بنائے گئے ہیں جن میں وزارتی کونسل کے اراکین کی تعداد وزیر اعظم سمیت بڑھ کر 76 ہوگئی ہے۔ ان میں 27 کابینہ وزیر، 11 آزادانہ چارج اور 36 وزرائے مملکت ہیں۔

مودی کابینہ کی توسیع میں خواتین کا کوئی نیا چہرہ نہیں ، مجموعی طور پر وزارتی کونسل میں ہیں 9 خواتین

آج کی توسیع میں کسی خاتون کو جگہ نہ ملنے سے وزارتی کونسل میں ان کی تعداد پہلے کی ہی طرح نو برقرار ہے جن میں چھ محترمہ سشما سوراج، محترمہ اوما بھارتی، محترمہ مینکا گاندھی، محترمہ ہرسمرت کور بادل، محترمہ اسمرتی ایرانی اور محترمہ نرملا سیتا رمن کابینی وزیر ہیں۔ باقی تین سادھوی نرنجن جیوتی، محترمہ کرشنا راج اور محترمہ انوپریہ پٹیل وزرائے مملکت ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز