اغوا کرکے چلتی کار میں نارتھ ایسٹ کی لڑکی کی اجتماعی عصمت دری ، پھر سڑک پر پھینک دیا

May 15, 2017 10:04 AM IST | Updated on: May 15, 2017 10:04 AM IST

نئی دہلی : ہریانہ کے روہتک میں گزشتہ دنوں نربھیا گینگ ریپ جیسا معاملہ سامنے آنے کے کچھ دن بعد ہی گڑگاؤں میں نارتھ ایسٹ کی 22 سال کی ایک لڑکی کے ساتھ چلتی کار میں گینگ ریپ کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ نوجوان لڑکی کو گڑگاؤں سے اغوا کیا گیا اور عصمت دری کے بعد اسے دہلی میں سڑک پر پھینک دیا گیا ۔

بتایا جا رہا ہے کہ اغوا اور عصمت دری کے واقعہ کو تین نوجوانوں نے انجام دیا ہے ۔ لڑکی رات میں تقریبا دو بجے دہلی سے گڑگاؤں کے سیکٹر 17 میں واقع اپنے گھر لوٹ رہی تھی ، ہفتہ کی رات وہ اپنے دوست کے ساتھ کناٹ پلیس گھومنے گئی تھی ۔

اغوا کرکے چلتی کار میں نارتھ ایسٹ کی لڑکی کی اجتماعی عصمت دری ، پھر سڑک پر پھینک دیا

ایک سینئر پولیس افسر نے متاثرہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ جیسے ہی وہ گھر کے قریب پہنچی ، اسے تین لوگوں نے اپنی سوئفٹ کار میں بٹھالیا ۔ اس کے بعد ان لوگوں نے چلتی کار میں اس کی عصمت دری کی اور تقریبا 20 کلو میٹر دور دہلی کے نجف گڑھ علاقہ میں پھینک دیا اور فرار ہو گئے ۔ بعد میں خاتون نے کچھ راہگیروں سے رابطہ کیا اور دہلی پولیس کو اس بارے میں اطلاع دی ، جس نے گڑگاؤں پولیس سے بات کی ۔

پولیس نے بتایا کہ تین لوگوں کے خلاف عصمت دری کا معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ ایک ملزم کو دیگر ملزم دیپک نام سے پکار رہے تھے ۔ افسر نے بتایا کہ متاثرہ کے بیان اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر کچھ گاڑیوں کی شناخت کی گئی ہے اور ملزموں کو پکڑنے کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے ماری کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز