اب سینکڑوں کمانڈوز کی سیکورٹی میں ہوگا تاج محل ، سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی بڑھائی جائے گی تعداد

تاج محل اب کمانڈو کے سیکورٹی گھیرے میں رہے گا۔ 450 کمانڈو تاج کی نگرانی کریں گے اور سبھی کو تاج کے اندر اور جمنا ندی کے کنارے تعینات کیا جائے گا۔

Dec 25, 2017 07:16 PM IST | Updated on: Dec 25, 2017 07:16 PM IST

آگرہ : تاج محل اب کمانڈو کے سیکورٹی گھیرے میں رہے گا۔ 450 کمانڈو تاج کی نگرانی کریں گے اور سبھی کو تاج کے اندر اور جمنا ندی کے کنارے تعینات کیا جائے گا۔ یہی نہیں ان کو دیکھ کر سیاح خوفزدہ نہ ہوں اور وہ تاج کا آسانی سے دیدار کرسکیں ، اس کیلئے ان کمانڈوز کو سادی وردی میں تعینات کیا جائے گا۔

یہ کمانڈوز سیاحوں کے درمیان میں رہی گھومتے پھرتے رہیں گے اور کسی ناخوشگوار واقعہ کے فورا بعد حرکت میں آجائیں گے اور اپنی کمان سنبھال لیں گے۔ تاج میں تعینات سی آئی ایس ایف نے ان کمانڈوز کو تیار کیا ہے۔ سی آئی ایس ایف نے حال ہی میں تاج کی سیکورٹی بڑھانے کے لئے آرکیلوجیکل سروے آف انڈیا کو بھی ایک خط لکھا ہے۔

اب سینکڑوں کمانڈوز کی سیکورٹی میں ہوگا تاج محل ، سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی بڑھائی جائے گی تعداد

خط میں تاج محل کی سیکورٹی کو جمنا ندی کی جانب سے خطرہ بتایا گیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ ندی کی جانب سے سیکورٹی بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ سی اائی ایس ایف کے مطابق ندی کی جانب سے تاج محل پر حملہ کی صورت میں مشرقی اور مغربی کنارے پر موجود سیکورٹی انتظامات ناکافی ہیں ، اس لئے کناروں کے درمیان تقریبا ایک درج بلٹ پروف ٹیموں اور گشتی ٹیموں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تاج محل کی اب 55 کیمرے کریں گے نگرانی

تاج محل میں فی الحال 21 سی سی ٹی وی کیمرے کام کررہے ہیں ، لیکن سی آئی ایس ایف کی نئی سفارش کے مطابق اب ان کیموں کی تعداد بڑھا کر 55 کردی جائے گی۔ جمنا ندی کے کناروں کی بھی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز