پیرا ڈائز پیپرس میں 714 ہندوستانیوں کے نام ، مرکزی وزیر جینت سنہا اور معروف اداکار امیتابھ بچن بھی شامل

Nov 06, 2017 10:09 AM IST | Updated on: Nov 06, 2017 10:11 AM IST

نئی دہلی : نوٹ بندی کی سالگرہ سے محض دودن قبل کالے دھن اور بدعنوانی کو لے کر اہم انکشاف ہوا ہے ۔ پنامہ پیپرس کا انکشاف کرنے والے جرمنی کے اخبار جی ٹائیچے سائیٹنگ نے اب پیراڈائز پیپرس کو لے کر حیران کن انکشافات کئے ہیں ۔ پیراڈائز پیپرس میں فرضی کمپنیوں اور فرموں سے وابستہ کل ایک سو چونتیس کروڑ دستاویز شامل ہیں ۔ ان میں مرکزی وزیر جینت سنہا اور معروف اداکار امیتابھ بچن سمیت سات سو چودہ ہندوستانیوں کے نام سامنے آئے ہیں ۔

انٹرنیشنل کانسورٹیم انویسٹی گیٹو جرنلسٹس آئی سی آئی نے چھیانوے میڈیا آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر پیراڈائز پیپرس نام کے دستاویز کی جانچ کی ہے ۔ اس میں دنیا بھر میں طاقت وار لوگوں کا پیسہ بیرون ممالک بھیجنے والی فرموں اور فرضی کمپنیوں کے بارے میں بتایا گیا ہے ۔

پیرا ڈائز پیپرس میں 714 ہندوستانیوں کے نام ، مرکزی وزیر جینت سنہا اور معروف اداکار امیتابھ بچن بھی شامل

انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق پیراڈائز پیپرس میں ایک سو اسی ممالک کے نام ہیں ، جس میں ہندوستانی انیسویں نمبر پر ہے ۔ ان میں بڑی بڑی غیر ملکی کمپنیوں کے نام شامل ہیں ۔ پیراڈائز پیپرس میں سب سے زیادہ دستاویز برموڈا کی لا فرم ایپلبی کے ہیں ۔ ایک سو انیس سال کی اس کمپنی میں وکیلوں ، اکاونٹنٹس اور بینکرس کا ایک بڑا نیٹ ورک ہے ۔ یہ نیٹ ورک دنیا بھر میں امیروں اور طاقت ور لوگوں کا پیسہ بیرون ممالک مینج کرتے ہیں ، ان کیلئے کمپنیاں سیٹ اپ کرتے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز