گجرات اسمبلی انتخابات: مودی کے بعد اب راہل گجرات کے دورہ پر جائیں گے

گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تیز ہورہی سیاسی سرگرمیوں کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی کے بعد اب کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی 9اکتوبرسے تین دن تک گجرات کے دورہ پر رہیں گے۔

Oct 08, 2017 01:31 PM IST | Updated on: Oct 08, 2017 01:31 PM IST

نئی دہلی۔ گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تیز ہورہی سیاسی سرگرمیوں کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی کے بعد اب کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی 9اکتوبرسے تین دن تک گجرات کے دورہ پر رہیں گے۔ ان کا یہ ریاست کا دوسرا دورہ ہوگا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسٹر گاندھی نو اکتوبر سے گیارہ اکتوبر تک گجرات میں رہیں گے۔ اس دوران وہ مغربی گجرات میں دوسرا روڈ شو کریں گے اور کئی اضلاع کا دورہ کریں گے۔ ریاست کے اپنے پچھلے دورہ کی طرح ہی اس بار بھی وہ وہاں کئی مندروں میں درشن کے لئے بھی جائیں گے۔

گجرات اسمبلی انتخابات: مودی کے بعد اب راہل گجرات کے دورہ پر جائیں گے

راہل گاندھی : فائل فوٹو۔

مسٹر گاندھی نے اپنے پچھلے دورہ کی شروعات گجرات کے دوارکا مندر میں درشن کرکے کی تھی ۔ اس دوران وہ کئی دیگر مندروں بھی درشن کے لئے گئے تھے۔ انہوں نے ساتھ ہی کسانوں، کاروباریوں، مذہبی اور سماجی اداروں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی تھی۔  کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی صبح دس بجے احمد آباد ہوائی اڈہ پہنچیں گے۔ پہلے وہ ہاتھی جن سرکل جائیں گے اور اس کے بعد جبھائی پورا اور کھیڑا کے لئے روانہ ہوں گے جہاں امول پروگرام میں ان کا استقبال کیا جائے گا۔ جبھائی پورا سے وہ سنت رام مندر جائیں گے۔ یہ مندر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی علامت سمجھاجاتا ہے۔ یہاں ہندو اور مسلمان دونوں طبقوں کے لوگ پوجا کرتے ہیں۔ مندر میں درشن کرنے کے بعد مسٹر گاندھی مجاہد آزادی سردار پٹیل کی پیدائش نادیاڑ کا دورہ کریں گے۔

نادیاڑ کے بعد مسٹر گاندھی آنند کے پیٹل واد شہر جائیں گے اور وہاں لوگوں سے خطاب کریں گے۔ ڈیرددا گاوں میں وہ خواتین دودھ کوآپریٹیو کے نمائندوں سے بات چیت کریں گے۔ آنند کے بعد وہ ودوڈرہ کے سیاجی ہال پہنچیں گے جہاں وہ کاروباری نمائندوں اور پیشہ ور لوگوں سے ملاقات کریں گے۔ رات میں وہ ودوڈرہ کے سرکٹ ہاوس میں رکیں گے۔ مسٹر گاندھی دس اکتوبر کو ودوڈرہ میں بابا صاحب امبیڈکر کی ’سنکلپ بھومی‘ جائیں گے ۔ اس کے بعد وہ آشا کارکنوں و کسانوں سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ وڈیلی ، چھوٹا ادے پور میں عام لوگوں سے خطاب بھی کریں گے۔ وہ گیارہ اکتوبر کو داہود میں درج فہرست قبائل کے طلبا کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ داہود میں وہ کبیر مندر بھی دیکھنے جائیں گے ۔ مسٹر گاندھی اس کے بعد دہلی واپس آجائیں گے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز