رام رحیم کا جانوروں سے محبت بھی اب تفتیش کے دائرے میں

Sep 07, 2017 08:19 PM IST | Updated on: Sep 07, 2017 08:19 PM IST

سرسا: سادھوی عصمت دری معاملے میں ہریانہ کے روہتک جیل میں بند ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کی مصیبتیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے شوق اور دلچسپی کی تکمیل کے لیے جانور پال رکھے تھے اوراب ان کا یہ شوق بھی جانچ کے دائرہ میں آگیا ہے۔ سنٹرل زو اتھارٹی نے ہریانہ کے چیف وائلڈ لائف کنزرویٹر کو خط لکھ کر اس کی تفتیش کا حکم دیا ہے۔

دہلی کے روہنی کے باشندہ اور مویشیوں سے ہمدردی رکھنے والے نریش قادیان نے ڈیرہ میں شوق کے لیے رکھے گئے گھوڑے، اونٹ اور ہرن اور کھیلوں میں ان کا استعمال کے سلسلے میں شکایت کی تھی اور اسے جانوروں پر ظلم و زیادتی قرار دیاتھا۔

رام رحیم کا جانوروں سے محبت بھی اب تفتیش کے دائرے میں

گرمیت رام رحیم

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز