اب احمد پٹیل ، بیٹا فیصل اور داماد عرفان صدیقی ای ڈی کے رڈار پر ، 500 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام

Dec 29, 2017 01:41 PM IST | Updated on: Dec 29, 2017 01:41 PM IST

نئی دہلی : کانگریس کے سینئر لیڈر اور گاندھی فیملی کے انتہائی قریبی احمد پٹیل ، ان کے بیٹے فیصل اور داماد عرفان صدیقی اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی ) کے رڈار پر آگئے ہیں ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے ای ڈی سے وابستہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ ایک کمپنی کے 500 کروڑ روپے بینک لون کے فراڈ کیس میں ان کا نام سامنے آیا ہے ۔ اس کے بعد سے ہی ای ڈی ان دونوں کی جانچ کررہی ہے۔

احمد پٹیل کانگریس کے گجرات سے راجیہ سبھا کےرکن ہیں ۔ وہ 19 سا تک کانگریس کی صدر رہیں سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر بھی ہیں ۔ انہیں گاندھی فیملی کا انتہائی قریبی اور کانگریس کا سینئر پالیسی ساز مانا جاتا ہے ۔ ایسے میں 500 کروڑ روپے کے فراڈ کے کیس میں ان کے بیٹے اور داماد کا نام سامنے آنے سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

اب احمد پٹیل ، بیٹا فیصل اور داماد عرفان صدیقی ای ڈی کے رڈار پر ، 500 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام

کانگریس کے سینئر لیڈر اور گاندھی فیملی کے انتہائی قریبی احمد پٹیل ۔ فائل فوٹو

قابل ذکر ہے کہ گجرات میں راجیہ سبھا الیکشن کے بعد سے ہی احمد پٹیل سرخیوں میں ہیں۔ پہلے انہوں نے کافی مشکل سے اپنی راجیہ سبھا کی سیٹ بچائی اور اس کے بعد گجرات کے انکلیشور کے سردار پٹیل اسپتال کا معاملہ سامنے آیا ، جس نے بھی ان کی مشکل میں اضافہ کردیا اور اب یہ تیسرا معاملہ سامنے آیا ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز