باغپت : ٹرین میں عالم دین کے ساتھ مار پیٹ ، 7 نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج ، لوگوں کا شدید احتجاج

Nov 23, 2017 05:20 PM IST | Updated on: Nov 23, 2017 05:20 PM IST

باغپت: اس معاملے میں سات نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کرادیا گیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ جے پرکاش نے آج یہاں بتایا کہ باغپت کے چوہلدا گاؤں کی مسجد کے امام گلزار خان اپنے بھتیجے سمیت تین افراد کے ساتھ کل دیر رات دہلی سے شاملی جانے والی سواری گاڑی میں سوار ہوکر اہیڑا گاؤں آرہے تھے۔ٹرین کے اہیڑا اسٹیشن پر پہنچنے سے پہلے جب وہ اترنے کےلئے ٹرین کے دروازے پر آئے تووہاں بیٹھے کچھ سماج دشمن عناصروں نے ان کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے مارپیٹ شروع کردی۔

انہوں نے بتایا کہ مسٹر خان کی تحریر پر کوتوالی باغپت میں چھ سات نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کرایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے مسٹر خان اور ان کے دو ساتھیوں کا میڈیکل بھی کرادیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ ایک عام واقعہ ہے۔جس کے بعد ٹرینوں میں سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دی گئی ہے۔پولیس ملزمین کی سرگرمی سے تلاش کررہی ہے۔

باغپت : ٹرین میں عالم دین کے ساتھ مار پیٹ ، 7 نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج ، لوگوں کا شدید احتجاج

خیال رہے کہ باغپت کے چوهلدا گاؤں کی مسجد کے پیش امام گلزار خان کل دیر رات تقریباً 11:00 بجے دہلی سے شاملی جانے والی پسنجر ٹرین سے اهیڑا آ رہے تھے۔ ا ن کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ٹرین اهیڑا اسٹیشن پر پہنچی تب ہی کچھ سماج دشمن عناصر نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی اور مارپیٹ شروع کردی۔ مسٹر خان کے مطابق ان لوگوں نے گلا دبا کرانہیں جان سے مارنے کی کوشش بھی کی،کسی طرح انہوں نے اپنی جان بچائی۔

اس واقعہ کے احتجاج میں اہیڑا کے لوگوں نے ریلوے اسٹیشن پر ملزمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کیا۔بعد میں لوگوں نے کوتوالی پہنچ کر ملزمین کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز