نرسری داخلہ پر کیجریوال حکومت کو جھٹکا، بچوں کے داخلے کے لئے دوری کی لازمیت ختم

Feb 14, 2017 01:44 PM IST | Updated on: Feb 14, 2017 01:44 PM IST

نئی دہلی۔ دہلی ہائی کورٹ نے دہلی حکومت کو زبردست جھٹکا دیتے ہوئے نرسری داخلے پر نیبرہڈ معیارکو ختم کر دیا ہے۔ کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کسی بھی اسکول میں داخلے کے لئے کم فاصلے کی لازمیت صحیح نہیں ہے۔

کورٹ نے دہلی حکومت کے اس نوٹیفکیشن پر روک لگا دی جس میں نجی اسکولوں کو نیبرہڈ معیار یعنی اسکول کے قریب رہنے والے بچوں کو ترجیح دینے کا حکم دیا گیا تھا۔ دہلی حکومت نے کہا تھا کہ جو اسکول ڈی ڈی اے سے زمین لے کر بنے ہیں انہیں یہ حکم ماننا ہوگا۔ اس فیصلے کو نجی اسکولوں نے دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

نرسری داخلہ پر کیجریوال حکومت کو جھٹکا، بچوں کے داخلے کے لئے دوری کی لازمیت ختم

دہلی حکومت کے اس نوٹیفکیشن سے تقریبا 298 نجی اسکول متاثر ہو رہے تھے۔ اسکولوں کا کہنا ہے کہ جب ڈی ڈی اے نے زمین دی تھی تب اس طرح کی کوئی شرط نہیں رکھی تھی۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز