جامعہ ملیہ اسلامیہ میں صفائی مہم کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے اساتذہ، حکام اور دیگر ملازمین نے لیا حلف

Sep 28, 2017 07:34 PM IST | Updated on: Sep 28, 2017 07:34 PM IST

نئی دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ میں، آج جامعہ کے اساتذہ، حکام اور دیگر ملازمین نے مشترکہ طور پر حلف لیا کہ وہ ہر ہفتے دو گھنٹے تک صفائی مہم میں حصہ لیں گے۔ جامعہ کی طرف سے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہر ہفتے دو گھنٹے تک صفائی مہم چلانے کے لئے کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔جامعہ کے اساتذہ، حکام اور دیگر ملازمین نے یہ حلف آج مشترکہ طور پر لیا۔ حلف میں کہا گیا کہ جس ہندوستان کا خواب مہاتما گاندھی نے دیکھا تھا وہ نہ صرف سیاسی آزادی بلکہ صفائی ستھرائی اور ترقی پسند ملک کا خیال بھی تھا۔جس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ہم سب کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا ۔

حلف میں کہا گیا ہمارا فرض ہے کہ گندگی کو ہٹا ئیں اور ہندوستان کی خدمت کریں۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم صفائی کے لئے عہد بند رہیں گے اور اس کے لئے وقت دیں گے۔ حکومت ہند کی صفائی مہم سے متعلق عہد نامہ میں کہا گیا کہ ہم ہر سال 100 گھنٹے یعنی ہر ہفتے دو گھنٹوں تک صاف صفائی کا دھیان رکھ کر ملک کو صاف بنانے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنا ئیں گے ۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں صفائی مہم کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے اساتذہ، حکام اور دیگر ملازمین نے لیا حلف

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز