مودی اور یوگی پر ناشائستہ تبصرے کا ویڈیو وائرل، پولیس نے درج کیا مقدمہ

Jun 03, 2017 12:50 PM IST | Updated on: Jun 03, 2017 12:50 PM IST

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر ناشائستہ تبصرے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق جھانسی کی ببينا تحصیل کے تھانہ علاقہ کے تحت گرام بڑرا رہائشی انکت نامدیو نے پولیس کو اپنی شکایت میں بتایا کہ آکاش بھارتی اور جتندر اہروار نے ایک ویڈیو وائرل کیا ہے۔ اس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے سب سے پہلے شراب پی اور اس کے بعد وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے خلاف نازیبا تبصرہ کرتے ہوئے اسے سوشل میڈیا پر شئیر کر دیا۔

پولیس نے انکت نامدیو کی شکایت کی بنیاد پر آکاش بھارتی اور جتندر اہروار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تھانہ انچارج نے کہا کہ جلد ہی دونوں ملزمان کو گرفتار کر آگے کی کارروائی کی جائے گی۔

مودی اور یوگی پر ناشائستہ تبصرے کا ویڈیو وائرل، پولیس نے درج کیا مقدمہ

وزیر اعظم نریندر مودی اور یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز