وزیر اعلی یوگی کے پروگرام کیلئے اسٹیج بنانےوالے افسر کی بی جے پی ممبرپارلیمنٹ نے جوتوں سے کی پٹائی

May 21, 2017 01:47 PM IST | Updated on: May 21, 2017 01:47 PM IST

مرادآباد : مرادآباد میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ایک پروگرام کیلئے اسٹیج اور پنڈال بنانے والے المكو کے جنرل مینیجر نے مرادآباد کے بی جے پی لیڈر کنور سرویش سنگھ کے خلاف جوتوں سے پیٹنے کا الزام لگایا ہے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے ٹھاكردوارا تھانہ میں شکایت بھی درج کرائی ہے۔ پولیس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ تاہم ممبر پارلیمنٹ نے مارپیٹ کے الزام کو جھوٹ قرار دیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا تھا۔

افسر کے مطابق وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے پروگرام کیلئے اسٹیج اور پنڈال بنانے آئے المكو کے جنرل مینیجر اشوک ایس این اور اسسٹنٹ منیجر ارون مشرا کی ممبر پارلیمنٹ کنور سرویش سنگھ نے پیٹا کی ۔ افسر کا الزام ہے کہ جب وہ وزیر اعلی کے پروگرام کے لئے ضروری تیاری کر رہے تھے ، تبھی بی جے پی لیڈر تقریبا ایک درجن اپنے حامیوں کے ساتھ آئے اور ممبر پارلیمنٹ نے جنرل مینیجر کی جوتوں سے پٹائی کی اور ملازموں کو بھی دھمکی دی ۔ وہ لوگ کسی طرح سے اپنی جان بچاکر تھانہ پہنچے ۔

وزیر اعلی یوگی کے پروگرام کیلئے اسٹیج بنانےوالے افسر کی بی جے پی ممبرپارلیمنٹ نے جوتوں سے کی پٹائی

ادھر اس پورے معاملہ پربی جے پی لیڈر کنور سرویش سنگھ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی کے پروگرام کے انعقاد کے لئے المكو کو کام دیا گیا تھا، لیکن تین دن میں انہوں نے کچھ بھی کام نہیں کرایا تھا، مجبور ہو کر آخری وقت پر ہمیں اپنے سطح سے ٹینٹ والوں کی مدد لینی پڑی۔ تاہم ممبر پارلیمنٹ نے دعوی کیا کہ مارپیٹ جیسی کوئی بات ہی نہیں ہوئی، یہ جھوٹ ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز