ڈل جھیل کے کنارے میوزک کنسرٹ: عمر عبداللہ اورعدنان سمیع کے بیچ ٹویٹر پر نوک جھونک

سری نگر۔ جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے معروف گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان کے سری نگر کے شہرہ آفاق ڈل جھیل کے کنارے گذشتہ شام منعقد ہونے والے میوزک کنسرٹ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ کنسرٹ کی خالی کرسیوں نے کشمیر کی حقیقت کو سامنے لایا ہے۔

Oct 08, 2017 02:26 PM IST | Updated on: Oct 08, 2017 02:26 PM IST

سری نگر۔  جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے معروف گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان کے سری نگر کے شہرہ آفاق ڈل جھیل کے کنارے گذشتہ شام منعقد ہونے والے میوزک کنسرٹ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ کنسرٹ کی خالی کرسیوں نے کشمیر کی حقیقت کو سامنے لایا ہے۔ تاہم عدنان سمیع کا کہنا ہے کہ عمر عبداللہ کنسرٹ سے حواس باختہ ہوئے ہیں اور ایسے ذرائع پر تکیہ کئے ہوئے ہیں جو انہیں جھوٹی معلومات فراہم کررہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار عدنان سمیع کا ہفتہ کی شام کو یہاں ڈل جھیل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن کمپلیکس (ایس کے آئی سی سی) کے احاطے میں کنسرٹ منعقد ہوا۔ اس کنسرٹ کا انعقاد ’وزارت داخلہ ہند‘ اور ’جموں وکشمیر حکومت‘ نے مشترکہ طور پر کیا تھا اور اس کے انعقاد کا مقصد کشمیر کے سیاحتی شعبے اور ثقافت کو فروغ دینا تھا۔ کنسرٹ میں قریب تین ہزار لوگوں بشمول اہم شخصیتوں، سرکاری عہدیداروں، تسلیم شدہ صحافیوں اور کچھ طالب علموں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ تاہم مدعوئین میں عام عوام شامل نہیں تھے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کنسرٹ کے دوران بعض تصویریں اور ویڈیوز نمودار ہوئیں جن میں کنسرٹ کے مقام پر سینکڑوں کرسیوں کو خالی دیکھا گیا۔

عمر عبداللہ جو کہ نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر بھی ہیں، نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اینے ایک ٹویٹ میں کہا ’خالی سیٹوں اور کنسرٹ کے شروع ہونے میں تاخیر نے موجودہ کشمیر کی تصویر سامنے لائی۔ خالی ہوٹل، کمزور طرز حکمرانی اور عوام الناس کی افسردگی‘۔ مسٹر عبداللہ دراصل مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو کے ٹویٹ ’یہ (کنسرٹ) جموں وکشمیر حکومت اور وزارت داخلہ کی ایک کوشش ہے کہ کشمیر کو اسی نگاہ سے دیکھا جائے جس کے لئے یہ جانا جاتا ہے‘۔

ڈل جھیل کے کنارے میوزک کنسرٹ: عمر عبداللہ اورعدنان سمیع کے بیچ ٹویٹر پر نوک جھونک

عدنان سمیع نے عمر عبداللہ کے خالی سیٹوں سے متعلق ٹویٹ پر اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ’بھائی جان آپ تو سابق وزیر اعلیٰ ہیں۔ آپ کو ایک میوزک کنسرٹ سے حواس باختہ نہیں ہونا چاہیے۔

عدنان سمیع نے عمر عبداللہ کے خالی سیٹوں سے متعلق ٹویٹ پر اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ’بھائی جان آپ تو سابق وزیر اعلیٰ ہیں۔ آپ کو ایک میوزک کنسرٹ سے حواس باختہ نہیں ہونا چاہیے۔ ظاہر ہے کہ آپ کے ذرائع صحیح نہیں ہیں۔ وہ آپ سے جھوٹ بول رہے ہیں۔ میں کنسرٹ کی تصویریں پوسٹ کررہا ہوں‘۔ سابق وزیر اعلیٰ نے عدنان سمیع کی ناراضگی پر کہا ’میں آپ کے کنسرٹ سے ناخوش نہیں ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ میں خوش ہوں کہ لوگوں کو موسیقی کی شام سے محظوظ ہونے کا موقع مل گیا۔ میں ایک زمانے میں آپ کے کنسرٹوں کو بہت پسند کرتا تھا‘۔ اس دوران عمر عبداللہ نے کرن رجیجو کے ٹویٹ کے ردعمل میں مزید لکھا ’موسیقی کو موسیقی کی نگاہ سے ہی دیکھا جانا چاہیے تھا۔ وزارت داخلہ اس کو پروپیگنڈے کے طور پر کیوں استعمال کررہی ہے؟‘۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز