پیراڈائز پیپرز میں 714 ہندوستانیوں کے نام، امیتابھ بچن، جینت سنہا بھی شامل

Nov 06, 2017 01:02 PM IST | Updated on: Nov 06, 2017 01:02 PM IST

نئی دہلی۔ نوٹ بندی کی سالگرہ سے دو دن قبل، 'کالا دھن' اور ' بدعنوانی' سے متعلق ایک اہم انکشاف ہوا ہے۔ پنامہ پیپرز کا انکشاف کرنے والے جرمن اخبار 'زیٹائچے سایٹنگ'، نے اس پیراڈائز پیپرز کو لے کر حیران کن انکشافات کئے ہیں۔ پیراڈائز پیپرز میں فرضی کمپنیوں، فرموں سے متعلق کل 1.34 کروڑ دستاویزات شامل ہیں۔ ان میں مرکزی وزیر جینت سنہا اور امیتابھ بچن سمیت 714 بھارتیوں کے نام بھی شامل ہیں۔

تحقیقاتی صحافیوں کے بین الاقوامی کنسورشیم  (آئی سی آئی جے) نے96 میڈیا اداروں کے ساتھ  مل کر' پیراڈائز پیپرز' نامی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی ہے۔ اس میں دنیا بھر کے طاقتور لوگوں کا پیسہ بیرون ممالک میں بھیجنے والے فرموں اور فرضی کمپنیوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

پیراڈائز پیپرز میں 714 ہندوستانیوں کے نام، امیتابھ بچن، جینت سنہا بھی شامل

پنامہ پیپرز کا انکشاف کرنے والے جرمن اخبار 'زیٹائچے سایٹنگ'، نے اس پیراڈائز پیپرز کو لے کر حیران کن انکشافات کئے ہیں۔

پیراڈائز پیپرز میں 180 ممالک کے نام شامل 

انگریزی اخبار 'انڈریس ایکسپریس' کی خبر کے مطابق، پیراڈائز پیپرز میں 180 ممالک کے نام ہیں جس میں ہندوستان کا نمبر 19 ہے۔ ان میں بڑی بڑی غیر ملکی کمپنیوں کے نام بھی شامل ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز