کشمیر : شوپیاں میں پولیس کی گاڑی سے موٹر سائیکل سوار کو لگی ٹکر ، کاشف مشتاق میر نامی نوجوان کی موت

Sep 25, 2017 12:01 PM IST | Updated on: Sep 25, 2017 12:01 PM IST

سری نگر: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں آج سڑک حادثہ میں ایک موٹر سائیکل سوار کی موت ہوگئی جبکہ پیچھے بیٹھا دوسرا شخص زخمی ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شوپیاں میں کل رات پولیس کی ایک گاڑی نے موٹر سائیکل پر سوار کاشف مشتاق میر کو ٹکر ماردی ، جس میں میر اور اس کے پیچھے بیٹھا شخص بر ی طرح زخمی ہوگیا۔ شدید طور پر زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں میر کی موت ہوگئی جب کہ اس کے دوست کا علاج چل رہا ہے۔

پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔ اس حادثہ کے بعد مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

کشمیر : شوپیاں میں پولیس کی گاڑی سے موٹر سائیکل سوار کو لگی ٹکر ، کاشف مشتاق میر نامی نوجوان کی موت

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز