پلوامہ میں سیکورٹی فورسزاور جنگجؤوں کے بیچ ہوئی شدید جھڑپ میں لشکر کا ایک جنگجو ہلاک

Aug 07, 2017 08:58 AM IST | Updated on: Aug 07, 2017 08:58 AM IST

سرینگر۔ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سکیورٹی فورسزاور جنگجؤوں کے درمیان ہوئی شدید جھڑپ میں لشکر طیبہ کا ایک غیر ملکی جنگجو ہلاک ہو گیا جبکہ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر دو دیگر جنگجوفرار ہونے میں کامیاب رہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ ضلع کے سبورا گاؤں میں جنگجؤوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملنے پر راشٹریہ رائفلز (آر آر) کے جوانوں اور جموں و کشمیر پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ (ایس اوجی) نے کل دیر رات ایک مشترکہ تلاشی مہم شروع کی۔ تلاشی مہم کے دوران سیکورٹی فورسز جب علاقے کا محاصرہ کر رہی تھیں تبھی جنگجؤوں نے سکیورٹی فورسز پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا جس کا سکیورٹی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا اور ایک غیر ملکی جنگجو ہلاک ہوگیا۔ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر دو دیگر جنگجو وہاں سے بھاگ نکلنے میں کامیاب رہے۔

اس کے بعد سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی اور آج صبح یہ مہم ختم ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی اس ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز اور جنگجؤوں کے درمیان ہوئے تصادم کے مختلف واقعات میں اب تک آٹھ جنگجو مارے گئے ہیں جبکہ اس دوران فوج کا ایک میجر اور ایک جوان بھی شہید ہوا ہے۔

پلوامہ میں سیکورٹی فورسزاور جنگجؤوں کے بیچ ہوئی شدید جھڑپ میں لشکر کا ایک جنگجو ہلاک

کشمیر میں فوج: فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز