سرینگر: دہلی پبلک اسکول میں گھسے دو دہشت گرد مارے گئے ، فوج کا سرچ آپریشن جاری

Jun 24, 2017 10:46 PM IST | Updated on: Jun 25, 2017 01:00 PM IST

سری نگر : جموں کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں گزشتہ روز سیکورٹی فورسز کے قافلہ پر دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا، جس  میں ایک جوان شہید ہو گیا تھا ۔ ساتھ ہی دو جوان زخمی ہو گئے تھے ۔  حملے کے بعد دہشت گرد نزدیک میں ہی واقع ڈی پی ایس اسکول میں داخل گئے تھے ۔ جنہیں اتوار کو سیکورٹی اہلکاروں نے مار گرایا ہے ۔ پورے علاقہ میں تلاشی مہم تیز کردی گئی ہے ۔ لشکر طیبہ نے حملہ کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

ڈی پی ایس نام کے جس اسکول میں دہشت گرد داخل ہوئے ، اسے چاروں طرف سے گھیر لیا گیا تھا ۔ سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر کے پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا تھا ۔ حملے میں سی آر پی ایف کا ایک سب انسپکٹر شہید ہوگیا ہے ۔

سرینگر: دہلی پبلک اسکول میں گھسے دو دہشت گرد مارے گئے ، فوج کا سرچ آپریشن جاری

حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملہ میں سب انسپکٹر صاحب شکلا شہید ہو گئے اور کانسٹیبل و ڈرائیور نثار احمد زخمی ہو گئے ۔ حکام نے بتایا کہ افراتفری میں جموں و کشمیر کے ایک کانسٹیبل کی رائفل اتفاقیہ طور پر چل گئی ، جس سے اس کے پاؤں میں گولی لگ گئی ۔ .

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز