امریکہ میں ہندوستانیوں پر حملہ کے معاملہ میں مداخلت کرے مودی حکومت : اپوزیشن

Mar 09, 2017 01:55 PM IST | Updated on: Mar 09, 2017 01:55 PM IST

نئی دہلی : لوک سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں نے امریکہ میں ہندوستانیوں پر ہو رہے حملوں پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے آج اس کی تیکھی مذمت کی اور اس سلسلے میں حکومت سے مداخلت کرکے پارلیمنٹ میں بیان دینے کا مطالبہ کیا۔ لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملک ارجن كھڈگے نے وقفہ سوال کے بعد یہ معاملہ اٹھایا اور کہا کہ یہ بہت سنگین مسئلہ ہے۔ ہندوستانیوں کے تئیں امریکہ میں نفرت کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے اور بھارت پر حملے ہو رہے ہیں۔ اس طرح کے ایک حملے میں گزشتہ دنوں ہندوستانی نژاد انجینئر مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بیمار ہیں اس لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو خود اس سلسلے میں ایوان میں بیان دینا چاہئے۔

ترنمول کانگریس کے سوگت رائے نے کہا کہ امریکہ میں ہندوستانیوں کے خلاف نفرت کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ حال ہی میں ہندوستانی سافٹویئر انجینئرسرنیواس کو قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ یہ بیرون ملک میں رہنے والے ہندوتانیوں کی حفاظت سے منسلک معاملہ ہے اس لئے وزیر اعظم کو اس بارے میں ایوان میں بیان دینا چاہئے۔

امریکہ میں ہندوستانیوں پر حملہ کے معاملہ میں مداخلت کرے مودی حکومت : اپوزیشن

file photo

بیجو جنتا دل کے بھرترهری مہتاب نے کہا کہ شرینواس کے قتل کے بعد امریکہ میں رہنے والے ہندوستانیوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ امریکی حکومت کو بتانا چاہئے کہ کس وجہ سے شرینواس کو قتل کیا گیا۔ یہی سوال وہاں کی حکومت سے سرنیواس کی بیوہ بھی پوچھ رہی ہے اور حکومت کو امریکہ پر دباؤ بنا کر اس سوال کا جواب مانگنا چاہئے۔امریکہ کو قتل کی وجہ بتانی چاہئے اور اس کے لئے اس پر مضبوطی سے دباؤ بنایا جانا چاہئے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ نے اپنے شہریوں کے لئے کچھ ممالک کا سفر کرنے کےسلسلے میں ایک وارننگ جاری کی اور جن ممالک میں اس نے شہریوں کو نہ جانے کی هدايت دی ہے اس میں ہندوستان بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بہت سے علاقے ہیں جہاں ہندوستانیوں کے خلاف نفرت کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے اور وہ علاقے ہندوستانی شہریوں کے لئے محفوظ نہیں ہیں اس لئے حکومت ہند کو چاہئے کہ وہ اپنے شہریوں کے لئے یہ ہدایت جاری کرے کہ امریکہ میں انہیں کن مقامات پر نہیں جانا چاہئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز