ملائم سنگھ کی چھوٹی بہو اپرنا یادو کی رضاکار تنظیم کی ہو سکتی ہے جانچ

Jul 04, 2017 01:01 PM IST | Updated on: Jul 04, 2017 01:02 PM IST

لکھنؤ۔  سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو اپرنا یادو کی رضاکار تنظیم کی تحقیقات ہو سکتی ہے۔ اپرنا یادو کی تنظیم ’ جیو آشرے‘ پر اکھلیش یادو حکومت کی مہربانی کا عالم یہ تھا کی پانچ بر سوں میں گو سیوا کے نام پر قریب ساڑھے آٹھ کروڑ روپے حکومت نے گرانٹ کی شکل میں دے دیے تھے۔ یہ گرانٹ حکومت کے اس مد میں 86 فیصد سے زیادہ ہے۔ حق اطلاعات کے تحت اس کا انکشاف ہوتے ہی سیاسی حلقوں میں چٹخارہ لیکر اس پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اقربا پروری کی اس سے بڑی مثال کیا ہو سکتی ہے۔

دوسری طرف صوبے کے دودھ کے فروغ کے وزیر چودھری لکشمی نارائن نے تنظیم کو دیئے گئے فنڈ کی تحقیقات کا اعلان کر دیا ہے۔ مسٹر چودھری نے کہا کہ گئوشالا کے نام پر سرکاری فنڈ کا بندر بانٹ ہوا ہے۔ اکھلیش یادو حکومت نے اس مد میں 86 فیصد سے زیادہ رقم اپنے ہی خاندان کو دے ڈالی۔ اس کی جانچ کروا کر قصورواروں کو سزا دی جائے گی۔ دوسری طرف، اس سلسلے میں اپرنا یادو سے کئی بار بات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ فون پر نہیں آئیں اور نہ ہی کوئی ردعمل ظاہر کیا۔

ملائم سنگھ کی چھوٹی بہو اپرنا یادو کی رضاکار تنظیم کی ہو سکتی ہے جانچ

ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو اپرنا یادو: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز