پی چدمبرم کا مودی پر نشانہ ، گجرات الیکشن کی وجہ سے جی ایس ٹی کو بہتر بنانے پر مجبور ہوئی حکومت

Nov 10, 2017 04:41 PM IST | Updated on: Nov 10, 2017 04:41 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیرخزانہ پی چدمبرم نے آج کہا کہ گجرات میں ہورہے اسمبلی انتخابات کی وجہ سے اشیا اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی)کو بہتر بنانے کےلئے حکومت اپوزیشن اور ماہرین کی صلاح ماننے کو تیار ہوئی ہے۔آسام کے گواہاٹی میں چل رہی جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ کے درمیان مسٹر چدمبرم نے امید ظاہر کی ہے کہ کانگریس حکومتوں کے وزیر خزانہ کے دباؤ میں حکومت جی ایس ٹی میں تبدیلی کرے گی۔

مسٹر چدمبرم نے ٹویٹ کیا’’گجرات الیکشن کا شکریہ جس کے دباؤ میں حکومت جی ایس ٹی کے سلسلے میں اپوزیشن اور ماہرین کی صلاح ماننے کو تیار ہوئی۔کانگریس کی حکومتوں والی ریاستوں کے وزیرخزانہ حکومت پر اس میں تبدیلی کےلئے دباؤ بنائیں گے۔‘‘راجیہ سبھا میں جی ایس ٹی بل پر بات چیت اور ووٹنگ نہ کرانے کےلئے مودی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں تو حکومت نے منمانی کردی لیکن اب جی ایس ٹی کونسل اور لوگوں کے درمیان اس پر تبادلہ خیال کرنے سے وہ نہیں بچ سکتی ہے۔

پی چدمبرم کا مودی پر نشانہ ، گجرات الیکشن کی وجہ سے جی ایس ٹی کو بہتر بنانے پر مجبور ہوئی حکومت

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز