فلم پدما وتی تنازع : شتروگھن سنہا کا مودی کی خاموشی پر کا سوال ، امیتابھ بچن ، عامراور شاہ رخ پر بھی طنز

Nov 22, 2017 09:48 PM IST | Updated on: Nov 22, 2017 09:48 PM IST

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور بالی ووڈ کے مشہور اداکار شترودھن سنہا نے متنازعہ فلم پدماوتی پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔مسٹر سنہا نے آج متعدد ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، "پدماوتی کا معاملہ ابھی سرخیوں میں ہے اور لوگ اس بات کو جاننا چاہتے ہیں کہ آخربڑے بڑے اداکار جن میں خاص طور پر امیتابھ بچن، عامرخان اور شاہ رخ خان شام ہیں ان کی جانب سے کسی طرح کا تبصرہ اب تک کیوں نہیں آیا ہے اور سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اطلاعات و نشریات کی وزیر اور ملک کے وزیراعظم نے بھی اس معاملے پر خاموش اختیار کر لیا ہے۔ "

انہوں نے یہ بھی کہا کہ، "جہاں تک میرے کچھ کہنے کا سوال ہے، تو میں اسی وقت کچھ کہوں گا جب سنجے لیلا بھنسالی اس معاملے پرکچھ کہیں گے۔میں اسی وقت بولتا ہوں جب مجھے بولنا ہوتا ہے اورفلمسازوں کے مفادات اور راجپوت کمیونٹی کی عظیم روایات ، قربانی وشجاعت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی کچھ کہوں گا۔

فلم پدما وتی تنازع : شتروگھن سنہا کا مودی کی خاموشی پر کا سوال ، امیتابھ بچن ، عامراور شاہ رخ پر بھی طنز

غورطلب ہے کہ اس فلم سے راجپوت کمیونٹی بہت ناراض اور غصے میں ہے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ اس فلم میں راجپوت کمیونٹی کی خاتون کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے ، خاص طور پر رانی پدماوتی کا گھومر رقص تنازعے کا موضوع بنا ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم میں تاریخی حقائق سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز