لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی جوابی کارروائی، مار گرائے پاکستان کے 8 فوجی

Apr 18, 2017 01:29 PM IST | Updated on: Apr 18, 2017 01:29 PM IST

سری نگر۔ جموں و کشمیر کے راجوری سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے ہندوستانی چوکیوں پر فائرنگ جاری ہے۔ ہندوستانی فوج نے جوابی کارروائی میں پاکستانی فوج کی پانچ چوکیاں تباہ کر دی ہیں۔ کارروائی میں پاکستان کے 8 جوان بھی ڈھیر ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر ایک ہندوستانی جوان کے شہید ہونے کی خبر بھی ملی ہے۔ معلومات کے مطابق نوجوان پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں تعینات تھا۔ اس بارے میں ابھی زیادہ ڈیٹیل نہیں ملی ہے۔

پاکستان کی جانب سے پیر سے ہی راجوری کے نوشیرا میں کنٹرول لائن پر بنی ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنا کر مارٹر اور دوسرے چھوٹے ہتھیاروں سے مسلسل حملہ ہو رہا ہے۔ اس بارے میں وزارت دفاع کے ترجمان منیش مہتا نے بتایا ، 'پاکستانی فوج نوشیرا سیکٹر میں کنٹرول لائن کے قریب ہماری چوکیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر رہی ہے۔

لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی جوابی کارروائی، مار گرائے پاکستان کے 8 فوجی

پی ٹی آئی: فائل فوٹو

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز