پاکستان اپنی گستاخی 'جموں حملے' کی قیمت چکائیگا،وقت ہم طے کریں گے:وزیر دفاع

وزیر دفاع سیتا رمن نے جموں۔کشمیر کے سجوں سینیہ شور میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کیلئے پاکستان کو قصقروار ٹھہراتے ہوئے پیر کو کہا کہ پاکستان اپنی گستاخی کی قیمت چکائیگا۔وزیر دفاع کہا،"پاکستان اس گستاخی کی قیمت چکائیگا۔میں دوہراتی ہوں کہ پاکستان اس کی قیمت چکائیگا"۔یہ پوچھے جانے کہ کیا حکومت پاکستان کے ساتھ ثبوت ساجھا کر رہی ہے،انہوں نے ہاں میں جواب دیا۔

Feb 13, 2018 09:54 AM IST | Updated on: Feb 13, 2018 12:35 PM IST

نئی دہلی۔وزیر دفاع سیتا رمن نے جموں۔کشمیر کے سنجواں سینیہ شور میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کیلئے پاکستان کو قصوار ٹھہراتے ہوئے پیر کو کہا کہ پاکستان اپنی گستاخی کی قیمت چکائیگا۔وزیر دفاع کہا،"پاکستان اس گستاخی کی قیمت چکائیگا۔میں دوہراتی ہوں کہ پاکستان اس کی قیمت چکائیگا"۔یہ پوچھے جانے کہ کیا حکومت پاکستان کے ساتھ ثبوت ساجھا کر رہی ہے،انہوں نے ہاں میں جواب دیا۔

نرملا سیتا رمن نے کہا "ہاں جٹائے گئے سبھی ثبوتوں کو جمع کیا جائیگا اور یقینی طور پرہمیشہ کی طرح ہی پاکستان کو ثبوت دئے جائیں گےلیکن دستاویز در دستاویز ثبوت مہییہ کرائے جانے کے باوجود پاکستان نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

پاکستان اپنی گستاخی 'جموں حملے' کی قیمت چکائیگا،وقت ہم طے کریں گے:وزیر دفاع

وزیر ددفاع نے شہید فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کیلئے غم کا اظہار کیا۔

انہون نے کہا کہ خفیہ اطلاعات اشارہ کرتی ہیں کہ یہاں سنجواں سینیہ شور میں جن دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا انہین سرحد پار سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔وزیر دفاع نے کہا کہ تین دہشت گرد مارے گئے ہیں حالانکہ شروعاتی اطلاع میں چار دہشت گردوں کے ہونے کی بات معلوم ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہیکہ چوتھے نے گائڈ کا کردار نبھایا ہو۔یہ بھی ممکن ہیکہ دراندازی کو مقامی مدد حاصل ہوئی ہو۔

نرملا سیتارمن نے صحافیوں کو بتایاکہ جیش محمد کے اظہر مسعود کی جانب سے کئے گئے دہشت گردوں کے حملے میں پانچ فوجی سمیت چھ لوگوں کی موت ہو گئی۔انہوں نے بتایا کہ سینیہ شور میں دہشت گردمخالف مہم کو آج صبح ختم کر دیا گیا لیکن صفایا مہم ابھی جاری ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ جیش محمد کے جس گرپ نے حملہ کیا ہے ہو سکتا ہیکہ وہ کچھ دن پہلے اس نے دراندازی کی ہو اور ممکنہ طور پر مقامی مدد حاصل ہوئی ہو۔

بتادیں کہ وزیر دفاع نے شہید فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کیلئے غم کا اظہار کیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز