Live Results Assembly Elections 2018

پاکستان نے کلبھوشن جادھو کی والدہ اور اہلیہ کو ویزا جاری ، 25 دسمبر کو ہوگی ملاقات

پاکستان کی جیل میں بند کلبھوشن جادو کی والدہ اور ان کی اہلیہ کو پاکستان نے ویزا جاری کردیا ہے ۔

Dec 20, 2017 08:12 PM IST | Updated on: Dec 20, 2017 09:40 PM IST

نئی دہلی: پاکستان نے کلبھوشن جادھو کی ماں اور بیوی کو اسلام آباد جاکر ان سے ملاقات کرنے کے لئے آج ویزا دے دی۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیضل نے ایک ٹوئٹ کرکے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہاکہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے جادھو کی ماں اور اس کی بیوی کو اسلام آبادجاکر اس سے ملاقات کرنے کا ویزا دے دیا ہے۔ پاکستان نے سنیچر کو ان کے ویزا کی درخواست ملنے کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ ویزا کا عمل جاری ہے۔

اس سے پہلے پاکستان نے جادھو کی ماں اور بیوی کو اس سے ملاقات کرنے کی اجازت دیتے ہوئے اس کے لئے 25دسمبر کی تاریخ طے کی تھی۔ اس نے کہا تھا کہ اسلام آباد میں واقع ہندستانی ہائی کمیشن کے ایک افسر کی موجودگی میں یہ ملاقات ہوگی۔

پاکستان نے کلبھوشن جادھو کی والدہ اور اہلیہ کو ویزا جاری ، 25 دسمبر کو ہوگی ملاقات

ہندستانی بحریہ کے سابق افسر مسٹر جادھو اس وقت پاکستان کی جیل میں بند ہیں۔ پاکستان کی ایک فوجی عدالت نے انہیں جاسوسی کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی تھی ۔ ہندستا ن اس بات سے مسلسل انکار کرتا رہا ہے کہ مسٹر جادھو جاسوسی کے لئے پاکستان گئے تھے۔ پاکستانی عدالت کے فیصلے کے خلاف ہندستان ہیگ میں بین الاقوامی عدالت میں گیا ہے جس نے مسٹر جادھو کی سزا پر روک لگا دی ہے ۔ ابھی بین الاقوامی عدالت میں اس پر آخری فیصلہ ہونا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی نے مسٹر جادھو کو زبردستی پکڑکر ان پر جاسوسی کا جھوٹا الزام لگایا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز