Live Results Assembly Elections 2018

جادھو کی ماں اور اہلیہ کے ساتھ پاکستان کے برے برتاؤ کی چوطرفہ مذمت ، پڑھئے کس نے کیا کہا ؟ 

پاکستان کی جیل میں بند ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو کی بیوی اور ماں کے ساتھ وہاں کئے گئے برے برتاؤ کی سیاسی پارٹیوں نے آج بیک زبان مذمت کی ہے۔

Dec 27, 2017 07:37 PM IST | Updated on: Dec 27, 2017 07:37 PM IST

نئی دہلی: پاکستان کی جیل میں بند ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو کی بیوی اور ماں کے ساتھ وہاں کئے گئے برے برتاؤ کی سیاسی پارٹیوں نے آج بیک زبان مذمت کی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی)کے رکن پارلیمنٹ اور انسانی وسائل کے فروغ کے وزیرمملکت ستیہ پال سنگھ نے یہاں ایوان کے احاطے میں کہا کہ پاکستان کا برتاؤ ملک اورتمام ماؤں کی توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ مسٹر جادھو کوئی دہشت گرد نہیں ہیں وہ ایک عام کاروباری ہیں اور پاکستانی ایجنسی نے تہران سے ان کا اغوا کیا تھا۔

بی جےپی رکن پارلیمنٹ سبرمنیم سوامی نے مسٹر جادھو کی ماں اور بیوی کےمنگل سوتر اتروانے کا ’دروپدی چیر ہرن‘ سے موازنہ کرتے ہوئےحکومت سے پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پاکستان کا وجود مٹا دینا چاہئے۔حالانکہ ،ان سے یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ پاکستان کے ساتھ لڑائی کی وکالت کرتے ہیں،مسٹر سوامی نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ لڑائی کی تیاری کی وکالت کرتے ہیں۔

جادھو کی ماں اور اہلیہ کے ساتھ پاکستان کے برے برتاؤ کی چوطرفہ مذمت ، پڑھئے کس نے کیا کہا ؟ 

کلبھوشن جادھو اپنی ماں اور اہلیہ سے ملاقات کرتے ہوئے ۔ فائل فوٹو

سابق مرکزی وزیر کپِل سبل نے کہا کہ پاکستان سے کسی اور قسم کے برتاؤ کی امید نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو یہ سوچنا چاہئے کہ وہ پاکستان سے کس طرح کا تعلق رکھنا چاہتی ہے۔

خیال رہے کہ کلبھوشن جادھو پر جاسوسی کا الزام لگاتے ہوئے پاکستان کی خفیہ ایجنسی نے قریب دوسال پہلے انہیں پکڑا تھا اور وہاں کی ایک عدالت نے انہیں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ہندوستان نے پاکستان کے الزامات کو غلط بتاتے ہوئے ہیگ میں واقع بین الاقوامی عدالت میں اس سزا کے خلاف اپیل کی تھی۔بین الاقوامی عدالت نے مسٹر جادھو کی پھانسی کی سزا پر پابندی لگادی ہے،حالانکہ اس کا آخری فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔

Loading...

بین الاقوامی دباؤ میں پاکستان نے 25دسمبر کو مسٹر جادھو کی ماں اور بیوی کو ان سے ملنے کا موقع دیا،لیکن یہ صرف دکھاوا ثابت ہوا۔ملاقات کے دوران ان کے درمیان کانچ کی دیوار تھی۔ملاقات سے پہلے مسٹر جادھو کی بیوی اور ماں کی چوڑیاں ،بندیا اور یہاں تک کہ ان کا منگل سوتر تک اتروا لیا گیا۔ان کی بیوی کی جوتیاں تو کئی بار کہنے کے بعد بھی واپس نہیں دی گئیں۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز