نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعہ اکسا رہا ہے پاکستان ، مگر ہمارے جوان ان سے نمٹ لیں گے : راج ناتھ سنگھ

Mar 31, 2017 03:36 PM IST | Updated on: Mar 31, 2017 03:38 PM IST

نئی دہلی : وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ جموں و کشمیر میں جھڑپوں کے دوران دہشت گردوں کو شہ دینے کے لئے پتھر پھینکنے والے نوجوانوں کو منصوبہ بند حکمت عملی کے تحت پاکستان سے سوشل میڈیا کے ذریعے بھڑکایا جا رہا ہے اور ملک کے نوجوانوں کو اس بہکاوے میں نہیں آنا چاہئے۔

لوک سبھا میں وقفہ صفر میں ترنمول کانگریس کے سوگت رائے نے جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم کے وقت نوجوانوں کو ان کے گھروں میں رہنے کے ریاستی پولیس ڈائریکٹر جنرل کے مشورہ سے متعلق معاملہ اٹھائے جانے پر مسٹر راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وہاں نوجوانوں کو پاکستان سے فیس بک اور وهاٹس ایپ کے ذریعے بھڑکایا جا رہا ہے۔ کچھ نوجوان اس بہکاوے میں آ جاتے ہیں اور تصادم کے دوران دہشت گردوں کو نکالنے کے لئے سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کرتے ہیں۔

نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعہ اکسا رہا ہے پاکستان ، مگر ہمارے جوان ان سے نمٹ لیں گے : راج ناتھ سنگھ

file photo

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے دراندازی اور وہاں سےکی جانے والی دہشت گردی کے ساتھ ساتھ ہمارے نوجوانوں کو بھی اب گمراہ کیا جا رہا ہے، اس لئے ہمارے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے چلائی جا رہی پاکستان کی سازش میں نہیں پھنسنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے کچھ فیس بک اور وهاٹس ایپ گروپ چلائے جا رہے ہیں جو صرف کشمیری نوجوانوں کو بھڑکانے میں مصروف ہیں۔ مسٹر راجناتھ سنگھ نے ایوان کو یقین دلایا کہ دہشت گردی سے سلامتی دستے ویسے ہی نمٹ رہے ہیں جیسے ان سے نمٹا جانا چاہئے۔ فوج اور نیم فوجی دستوں کے جوان دہشت گردوں کو کرارا جواب دے رہے ہیں اور آگے بھی ان سے اسی طرح نمٹا جائے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز