نئی دہلی : دہلی این سی آر میں زہریلے دھنویں پر پاکستان نے پنجاب کو نصیحت کی ہے۔ پاکستان کے پنجاب خطہ کی حکومت نے اروند کیجریوال اور پنجاب کے وزیر اعلی امریندر سنگھ کو مینشن کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ۔ساتھ ہی ساتھ اس نے اسموگ کو لے کر اپنا منصوبہ بھی شیئر کیا ہے۔
پاکستان کے پنجاب خطہ کی حکومت نے ٹویٹر پر کپٹن امریندر سنگھ سے کہا ہے کہ کھونٹی جلانے کی پریشانیوں سے نپٹارہ کیلئے ان کے اقدامات ناکافی ہیں۔ کپٹن کو اسموگ سے نمٹنے کیلئے ان کی حکومت کی طرح ہی کارروائی کرنی چاہئے ۔ ہمارے عوام اور ان کی رہائش گاہ کیلئے ماحولیاتی خطرات پیدا ہوگئے ہیں ، اس سے نمٹنے کیلئے تیزی سے کوشش کی جانی چاہئے۔

We have imposed a ban on stubble burning in Punjab (Pakistan) & hope @capt_amarinder takes similar measures. Some of our medium/long term action plan to combat SMOG are: https://t.co/xmA4fP3lz8
Loading...Environmental hazards threaten our people and habitat. Let us act fast to counter it. https://t.co/QMEnhH89ZS
— Govt Of The Punjab (@GovtOfPunjab) November 8, 2017
خیال رہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پنجاب اور ہریانہ کے وزیر اعلی کو خط لکھا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں مل کر فصل جلانے والے معاملہ پر بات کرنی چاہئے۔ اس کے بعد کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ کیجریوال ایک عجیب شخص ہیں ۔ ہر معاملہ پر سوچے سمجھے بغیر بولتے ہیں ۔ پنجاب میں تقریبا دو کروڑ ٹن کھونٹی کا ملبہ ہے ، ایسے میں کسان انہیں کیسے اسٹور کرسکتے ہیں۔ کیجریوال کی معاملہ کی سمجھ نہیں ہے۔