جموں و کشمیر : اوڑی سیکٹر میں پاکستانی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، ہندوستانی فوج نے بھی دیا معقول جواب

Jan 12, 2018 12:29 PM IST | Updated on: Jan 12, 2018 12:29 PM IST

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول کے اوڑی سیکٹر میں جمعہ کی علی الصبح پاکستان کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا ’پاکستان کی طرف سے جمعہ کی علی الصبح قریب چار بجے اوڑی سیکٹر کے کمل کوٹ علاقہ میں بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناکر بلااشتعال اور شدید فائرنگ کی گئی‘۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوج نے جوابی فائرنگ کی اور طرفین کے مابین گولہ باری کا تبادلہ قریب آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔

ذرائع نے بتایا ’گولہ باری کے اس واقعہ میں بھارتی حدود میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ سرحد کی دوسرے طرف ہوئے نقصان کی بھی کوئی فوری اطلاع نہیں ہے‘۔ دریں اثنا کمل کوٹ میں دو روز قبل بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں فوج کی 8 راشٹریہ رائفلز کا ایک اہلکار زخمی ہوگیاہے۔ زخمی اہلکار کی شناخت کلدیپ سنگھ کے بطور کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمی فوجی اہلکار کو پہلے اوڑی اسپتال اور بعدازاں سری نگر میں واقع فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

جموں و کشمیر : اوڑی سیکٹر میں پاکستانی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، ہندوستانی فوج نے بھی دیا معقول جواب

ہندوستانی فوج ۔ فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز