غلطی سے ایل او سی پار کرنے والے ہندوستانی نوجوان چندو چوہان کو پاکستان نے کیا رہا

نئی دہلی۔ پاکستان نے غلطی سے سرحد پار گئے ہندوستانی فوجی چندو بابو لال چوہان کو آج رہا کر دیا۔

Jan 21, 2017 03:27 PM IST | Updated on: Jan 21, 2017 04:29 PM IST

نئی دہلی۔ پاکستان نے غلطی سے سرحد پار گئے ہندوستانی فوجی چندو بابو لال چوہان کو آج رہا کر دیا۔ چندو کو قریب دوپہر 3.30 بجے واہگہ بارڈر پر ہندوستانی فوج کے حوالے کر دیا گیا۔ پاک فوجی افسروں کی موجودگی میں یہاں پر چندو کا میڈیکل چیک اپ بھی کیا گیا۔ ایک لمبی مدت سے  چندو کی رہائی کی کوششیں جاری تھیں۔ آج پاکستانی فوج نے ایک بیان جاری کر کہا کہ اس نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کی خاطر یہ فیصلہ لیا ہے۔

چندو چوہان 29 ستمبر کو غلطی سے ایل او سی پار چلا گیا تھا۔ ایل او سی پار ہندوستانی فوج کے سرجیکل اسٹرائک کے دوران یہ واقعہ سامنے آیا تھا۔ اس معاملے نے اس وقت ہند۔ پاک میڈیا میں خوب سرخیاں بٹوری تھیں۔

غلطی سے ایل او سی پار کرنے والے ہندوستانی نوجوان چندو چوہان کو پاکستان نے کیا رہا

کچھ دن پہلے ہی دفاعی امور کے وزیر مملکت سبھاش بھامرے نے کہا تھا کہ ہندوستانی فوجی چندو چوہان جلد ہی ہندوستان واپس آ سکتا ہے۔ بھامرے نے کہا تھا کہ پاکستان نے قبول کیا ہے کہ فوجی چندو زندہ ہے اور اسے تفتیش کے بعد چھوڑ دیا جائے گا۔ بھامرے کے مطابق، ہندوستان کی جانب سے پاکستان سے اس بارے میں 15-20 بار بات کی جا چکی ہے۔

بائیس سالہ چندو جموں و کشمیر کے منڈھیر ضلع میں لائن آف کنٹرول کے قریب تعینات تھا۔ ہندوستانی فوج کا کہنا تھا کہ چندو غلطی سے گشت کے دوران ایل او سی کو کراس کر گیا۔ اس کے بعد اسے پاکستانی فوج نے پکڑ لیا تھا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز