کرشنا وادی حملہ : پاکستانی ہائی کمشنر طلب، ہندوستان کا شدید احتجاج ، قصوروار فوجیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

May 03, 2017 05:26 PM IST | Updated on: May 03, 2017 05:26 PM IST

نئی دہلی: پاکستانی فوج کی طرف سے جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن پر دو ہندوستانی جوانوں کی لاشوں کو مسخ کرنے پر ملک میں غم و غصہ کی لہر کے درمیان خارجہ سکریٹری ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج پڑوسی ملک کے ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کر کے اس مکروہ کارروائی کے لئے مجرم پاکستانی فوجیوں اور ایریا کمانڈروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

خارجہ سکریٹری نے ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے اس وحشیانہ کارروائی پر ہندوستان کا احتجاج درج کیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ خارجہ سکریٹری نے پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کیا، انہیں ہندوستان کے احتجاج اور اعتراض سے آگاہ کیا اور اس کارروائی کے لئے ذمہ دار پاک فوج اور ایریا کمانڈروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

کرشنا وادی حملہ : پاکستانی ہائی کمشنر طلب، ہندوستان کا شدید احتجاج ، قصوروار فوجیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

Photo: PTI

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز