"اب ہماری حکومت آگئی ہے، لاؤڈ اسپیکرز بند کرو نہیں تو ہم مسجدوں میں نماز نہیں ہونے دیں گے"

اتر پردیش کے بریلی ضلع کے جيانگلا گاؤں کی دومسجدوں میں ایک دھمکی آمیز پمفلیٹ ملا ہے ، جس میں مسلمانوں سے مسجد میں لاؤڈ اسپیکرز کے ساتھ نماز نہیں پڑھنے کیلئے کہا گیا ہے۔

Mar 25, 2017 01:21 PM IST | Updated on: Mar 25, 2017 01:21 PM IST

بریلی : اتر پردیش کے بریلی ضلع کے جيانگلا گاؤں کی دومسجدوں میں ایک دھمکی آمیز پمفلیٹ ملا ہے ، جس میں مسلمانوں سے مسجد میں لاؤڈ اسپیکرز کے ساتھ نماز نہیں پڑھنے کیلئے کہا گیا ہے۔ پمفلیٹ میں اسے محض دھمکی نہ سمجھنے کی بات بھی کہی گئی ہے۔

ٹائمس آف انڈیا کی ایک خبر کے مطابق پمفلیٹ میں لکھا گیا ہے کہ 'مسلمانوں کو خود برتاؤ کرنا سیکھنا چاہئے، اب ہماری حکومت اقتدار میں آ گئی ہے، نماز کے لئے لاؤڈ اسپیکرز کا استعمال کرنا بند کرو ، نہیں تو ہم دونوں مسجدوں میں نماز ہونے نہیں دیں گے، یہ محض دھمکی نہیں ہے۔

اس معاملہ میں پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیر سوربھ کا کہنا ہے کہ ہمیں شکایت ملی تھی کہ دونوں مساجد کے اندر اشتعال انگیز پمفلیٹ ڈالے گئے ہیں۔ اسی بنیاد پر نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس شرارتی عناصر کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز