Live Results Assembly Elections 2018

اترپردیش : بریلی میں 14 سال کی طالبہ کی اجتماعی آبروریزی ، پھر پنچایت نے کروادی بچہ شادی !۔

اترپردیش کے شہر بریلی میں اجتماعی آبروریزی کی شکار لڑکی کی پنچایت کے ذریعہ بچہ شادی کروانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔

Jun 03, 2018 03:02 PM IST | Updated on: Jun 03, 2018 03:03 PM IST

بریلی : اترپردیش کے شہر بریلی میں اجتماعی آبروریزی کی شکار لڑکی کی پنچایت کے ذریعہ بچہ شادی کروانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ اس معاملہ میں پولیس پر بھی سنگین الزامات لگے ہیں۔ بریلی میں 14 سال کی لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کا واقعہ پیش آیا ۔ یہی نہیں پنچایت نے فرمان سناتے ہوئے لڑکی کی شادی ایک دوسرے شخص سے بھی کروادی ۔ ادھر ملزمیں متاثرہ لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں ۔ پولیس نے اس معاملہ میں ایف آئی آر تو درج کرلی ہے ، مگر ابھی تک کسی کے بھی خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ معاملہ بریلی کے شاہی تھانہ حلقہ میں پیش آیا ، جہاں ایک 14 سال کی بچی کو اس کے ہی گاوں کے تین درندوں نے ہوس کا شکار بنایا ۔ یہی نہیں اس کے بعد وہ متاثرہ کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دینے لگے ۔ معاملہ جب گرام پردھان تک پہنچا تو اس نے پنچایت بلاکر ایک دوسرے بے قصور نابالغ لڑکے سے متاثرہ طالبہ کی بچہ شادی کروادی ۔

اترپردیش : بریلی میں 14 سال کی طالبہ کی اجتماعی آبروریزی ، پھر پنچایت نے کروادی بچہ شادی !۔

علامتی تصویر

الزام یہ بھی لگایا جارہا ہے کہ اس کے بعد بھی لڑکی کو اپنی ہوس کا شکار بنانے والے درندے چین سے نہیں بیٹھے ، بلکہ انہوں نے پولیس کے ساتھ ساز باز کرکے بے قصور نابالغ لڑکے کو بھی کئی دنوں تک تھانے میں بند کروادیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ اب پولیس نے اس سلسلہ میں پانچ افراد کے خلاف ایف آئی آر در کرلی ہے ، لیکن کارروائی کے نام پر ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز