Live Results Assembly Elections 2018

پرچم پارٹی آف انڈیا کے صدر احمد سلیم پیرزادہ سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

علی گڑھ ۔ مسلم یونیورسٹی انجمن طلباءِ قدیم کے سرگرم کارکن اور پرچم پارٹی کے صدر انجینئر احمد سلیم پیرزادہ کا مختصر علالت کے بعد گذشتہ روز انتقال ہوگیا۔

Dec 14, 2017 01:09 PM IST | Updated on: Dec 14, 2017 01:09 PM IST

علی گڑھ ۔ مسلم یونیورسٹی انجمن طلباءِ قدیم کے سرگرم کارکن اور پرچم پارٹی کے صدر انجینئر احمد سلیم پیرزادہ کا مختصر علالت کے بعد گذشتہ روز انتقال ہوگیا۔ وہ 63 سال کے تھے ۔ مرحوم نے مسلم یونیورسٹی کے اقلیتی کردار کی تحریک میں سرگرم حصہ لیا اور طلباء یونین کے سکریٹری کے فرائض انجام دیئے ۔ غورطلب ہے کہ انجینئر سلیم پیرزادہ کو گذشتہ روز اچانک دل کا دورہ  پڑنے پر انھیں دہلی کے لئے ریفر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل انکا علاج مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں چل رہا تھا۔ انھوں نے اپولو اسپتال دہلی میں آخری سانس لی ۔

سلیم  پیرزادہ نے زمانہ طالب علمی سے ہی ملک و ملت کے مسائل میں گہری دلچسپی لینا شروع کردی تھی۔ ہندوستانی مسلمانوں کے تئیں سیاسی پارٹیوں کے قول فعل کے تضاد کو محسوس کرتے ہوئے ملی سیاست میں شفافیت کے حصول کے لئے پرچم پارٹی آف انڈیا قائم کی اور ملی متحدہ محاذ کو قائم کرنے میں قائدانہ کردار ادا کیا۔ سلیم پیرزادہ کا شمارمسلم ریزرویشن تحریک کے بانیوں میں ہوتا ہے۔ آج سیکڑوں سوگوار سرسید نگر کی بڑی مسجد میں انکی نمازِ جنازہ میں شامل ہوئے۔ بعد نماز سرسید نگر قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ انجینئر سلیم پی زادہ کے انتقال پر علیگ برادری نے گہرے رنجم و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ملت کا ایک سچا خادم اس دارِ فانی سے رخصت ہوگیا۔ اللہ ان کے درجات بلند کرے آمین۔

پرچم پارٹی آف انڈیا کے صدر احمد سلیم پیرزادہ سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

آج سیکڑوں سوگوار سرسید نگر کی بڑی مسجد میں انکی نمازِ جنازہ میں شامل ہوئے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز