پارلیمنٹ میں بجٹ سیشن کا دوسرا مرحلہ آج سے، جی ایس ٹی اور رامجس جیسے مدعے ہوں گے اہم

Mar 09, 2017 09:37 AM IST | Updated on: Mar 09, 2017 09:37 AM IST

نئی دہلی۔ پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کا دوسرا مرحلہ جمعرات سے شروع ہو رہا ہے۔ کانگریس سمیت حزب اختلاف کی جماعتوں کا مطالبہ تھا کہ دوسرے حصے کے آغاز سے پہلے حکومت ایک بار پھر کل جماعتی اجلاس طلب کرے، لیکن حکومت نے یہ اجلاس طلب نہیں کیا۔ ظاہر ہے کہ ایسے میں حکومت کو اپوزیشن کے تیکھے تیوروں کا سامنا پارلیمنٹ میں کرنا ہو گا۔

مانا جا رہا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ لکھنؤ میں آئی ایس آئی ایس کے ایک مشتبہ دہشت گرد کے مارے جانے اور مدھیہ پردیش کے شاجاپور میں ٹرین میں دھماکے کے واقعہ پر آج پارلیمنٹ میں بیان دے سکتے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ وزیر داخلہ لکھنؤ اور شاجاپور کے واقعات پر پارلیمنٹ میں تفصیلی بیان دے سکتے ہیں۔

پارلیمنٹ میں بجٹ سیشن کا دوسرا مرحلہ آج سے، جی ایس ٹی اور رامجس جیسے مدعے ہوں گے اہم

رامجس کالج کے معاملے پر ہو سکتا ہے ہنگامہ

اس وقت سیاسی جماعتوں کا پورا دھیان 11 مارچ کو آنے والے اسمبلی انتخابات پر ہے لیکن مانا جا رہا ہے کہ اپوزیشن گزشتہ دنوں رامجس کالج میں ہوئے تنازعہ کو زور شور سے اٹھا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی کوشش ہوگی کہ پارلیمنٹ کے اس سیشن میں اہم جی ایس ٹی بل کو پاس کرایا جا سکے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز