پارلیمانی امور کی کابینہ کمیٹی کا فیصلہ ، 15 دسمبر سے 5 جنوری تک پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس

Nov 24, 2017 01:02 PM IST | Updated on: Nov 24, 2017 01:02 PM IST

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا سرما ئی اجلاس 15 دسمبر سے شروع ہو گا اور 5 جنوری تک چلے گا۔مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی سربراہی میں پارلیمانی امور سے متعلق کابینہ کی کمیٹی نے آج صبح یہاں ہوئی اہم ترین میٹنگ میں اس کا فیصلہ کیا۔ اجلاس کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ اس سرمائی اجلاس میں 14 سیشن ہوں گے۔سیشن کے دوران 25 اور 26 دسمبرکو دو دنوں کی کرسمس کی چھٹی ہو گی۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کاسرمائی اجلاس عام طور پر نومبر کے تیسرے ہفتے میں شروع ہوجاتا ہے۔ اس سے قبل، سیشن میں کی جانے والی تاخیرکی وجہ سے حکومت کواپوزیشن کی کافی تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑاتھا۔اپوزیشن کا کہنا تھا کہ گجرات اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر سیشن کو موخر کیا جا رہا ہے۔ تاہم ایک سینئر مرکزی وزیر نے اپوزیشن کی تنقید کے جواب میں کہا تھاکہ ماضی میں بھی پارلیمنٹ کے اجلاس کے انعقاد میں تاخیر کی جاتی رہی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یا انتخابات سے قبل ہی اس سیشن کی شروعات کردی جاتی تھی تاکہ انتخابات میں کسی طرح کی رکاوٹ نہ آنے پائے۔

پارلیمانی امور کی کابینہ کمیٹی کا فیصلہ ، 15 دسمبر سے 5 جنوری تک پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز