پیپلی لائیو کے شریک ڈائریکٹر محمود فاروقی عصمت دری کیس میں بری

Sep 25, 2017 08:52 PM IST | Updated on: Sep 25, 2017 08:53 PM IST

نئی دہلی۔  سرخیوں میں چھائے فلم' پیپلی لائیو' کے شریک ڈائریکٹر محمود فاروقی کو دہلی ہائی کورٹ نے عصمت دری کے معاملے میں زیریں عدالت کی سات سال کی سزا کے فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے آج بری کر دیا ۔ دارالحکومت دہلی کی ساکیت ضلع عدالت نے محمود فاروقی کو گزشتہ سال جولائی میں امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی کی ایک 35 سالہ اسکالر کی عصمت دری کے معاملے میں سات سال قید کی سزا سنائی تھی ۔ مسٹر فاروقی نے ساکیت عدالت کی سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرکے خود کو بے قصور بتایا تھا اور اس معاملے میں سماعت کرتے ہوئے جسٹس آشوتوش کمار نے آج سزا کو منسوخ کرتے ہوئے انہیں بری کر دیا۔

پولیس نے عدالت میں 29 جون 2016 کو دائر چارج شیٹ میں کہا تھا کہ یہ معاملہ 28 مارچ 2015 کا ہے، جب فاروقی نے ریسرچ اسکالر کو اپنے گھر پر رات کے کھانے کے لئے مدعو کیا۔ پولیس نے چارج شیٹ میں کہا کہ متاثرہ لڑکی رات نو بجے فاروقی کے گھر پہنچی اور فاروقی نے سکھدیو وہار میں واقع اپنی رہائش گاہ پر اس کی عصمت دری کی۔

پیپلی لائیو کے شریک ڈائریکٹر محمود فاروقی عصمت دری کیس میں بری

پیپلی لائیو کے شریک ڈائریکٹر محمود فاروقی: فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز