فلم سنسر بورڈ سے پہلاج نہلانی کی چھٹی ، پرسون جوشی نئے چیئرمین

Aug 11, 2017 11:30 PM IST | Updated on: Aug 11, 2017 11:30 PM IST

نئی دہلی : حکومت نے مسٹر پہلاج نہلانی کو مرکزی فلم سرٹیفیکیشن بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا کر مشہور نغمہ نگار پرسون جوشی کا نیا صدر مقرر کیا ہے۔  اطلاعات و نشریات کی وزارت کے مطابق جوشی کی تقرری کا فوری طورپر نفاذ ہو گیا ہے اور وہ 11 اگست سے اگلے تین برس کے لئے اس عہدہ پر رہیں گے۔

پہلاج نہلانی نے جب سے عہدہ سنبھالا ہے ، تب سے وہ تنازعات میں ہی رہے ہیں ۔ کئی فلموں کے مناظر پر قینچی چلانے کے لئے گھیرا جا چکا ہے ۔ کچھ دن پہلے خبر آئی تھی کہ ان کی کرسی خطرے میں ہے ۔ کئی بار انہیں فلموں میں بے وجہ یا غیر ضروری طور پر کٹ لگانے کی وجہ سے بھی تنازعات میں رہنا پڑا ہے ۔ ساتھ ہی کئی مرتبہ پہلاج نہلانی کو قابل اعتراض مناظر والی فلموں کو یو اے کے سرٹیفکیٹ دینے کے لئے بھی تنازعات میں رہنا پڑا ہے ۔

فلم سنسر بورڈ سے پہلاج نہلانی کی چھٹی ، پرسون جوشی نئے چیئرمین

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز