Live Results Assembly Elections 2018

سماجی تنظیم کی انوکھی مہم ، با صلاحیت سن رسیدہ مسلم شخصیات کو مالی امداد پہنچانے کا اٹھایا بیڑہ

تنظیم نے مسلم سماج کے با صلاحیت افراد کو ماہانہ پیشن اور مفت علاج کی سہولیات تا حیات مہیا کرانے کا کام شروع کیا ہے ۔

Feb 01, 2017 11:22 PM IST | Updated on: Feb 01, 2017 11:22 PM IST

الہ آباد : مسلم سماج میں ایسے بہت سے با صلاحیت سن رسیدہ افراد ہیں ، جو زندگی کے آخری پڑاؤ میں بے یار و مددگار ہو جاتے ہیں۔ الہ آباد کی ایک سماجی تنظیم نے ایسے باصلاحیت سن رسیدہ افراد کی مستقل مدد کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے ۔ تنظیم نے مسلم سماج کے با صلاحیت افراد کو ماہانہ پیشن اور مفت علاج کی سہولیات تا حیات مہیا کرانے کا کام شروع کیا ہے ۔

معروف ترقی پسند شاعر فاروق جنوں کے نام سے منسوب فاروق جنوں فاؤنڈیشن نے مختلف شعبوں میں نمایاں کار نامہ انجام دینے والے مسلم افراد کو اعزاز سے نوازا ۔ تنظیم نے ایسے سن رسیدہ افراد کو تاحیات ماہانہ پنشن دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے ، جو زندگی کی آخری پڑاؤ میں مالی بدحالی کا شکار ہیں ۔ اس سلسلہ میں منعقدہ پروگرام میں طب یونانی کے معروف حکیم سعد عثمانی اور عالمی سطح کے مشہور فوٹو گرافر محمد وسیم کو اعزاز سے نوازا گیا ۔

سماجی تنظیم کی انوکھی مہم ، با صلاحیت سن رسیدہ مسلم شخصیات کو مالی امداد پہنچانے کا اٹھایا بیڑہ

پروگرام میں اقلیتی تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تنظیم کے صدر طارق خان کے مطابق وہ سماج کے با صلاحیت افراد کی امداد اور ان کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔ اس موقع پراسکولی بچوں نے کئی رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز