Live Results Assembly Elections 2018

گیارہ ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچی قیمت ، جانیں کہاں کتنے میں مل رہا ہے پٹرول

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ قومی دارالحکومت میں پٹرول کی قیمت 40 پیسے گر کر 11 ماہ کی کم ترین سطح پر اور ڈیزل کی قیمت 41 پیسے کم ہوکر ساڑھے سات ماہ کی کم از کم سطح آ گئی ہے۔

Dec 07, 2018 01:46 PM IST | Updated on: Dec 07, 2018 01:46 PM IST

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ قومی دارالحکومت میں پٹرول کی قیمت 40 پیسے گر کر 11 ماہ کی کم ترین سطح پر اور ڈیزل کی قیمت 41 پیسے کم ہوکر ساڑھے سات ماہ کی کم از کم سطح آ گئی ہے۔

دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 70.92 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کے دام 65.55 روپے فی لیٹر ہے۔ اس سال 4 اکتوبر کے ر کارڈ کے مقابلے میں پٹرول کی قیمت میں 13.02 روپے فی لیٹر کی کمی آئی ہے۔ اقتصادی راجدھانی ممبئی میں جمعہ کو پٹرول کی قیمت 76.50 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 68.59 روپے فی لیٹر ہے۔ وہاں پر پٹرول کی قیمت میں 4 اکتوبر کے 91.34 روپے کے مقابلے تقریبا 15 روپے فی لیٹر کی کمی آ چکی ہے۔

گیارہ ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچی قیمت ، جانیں کہاں کتنے میں مل رہا ہے پٹرول

علامتی تصویر

چنئی میں دونوں ایندھنوں کی قیمت بالترتیب 73.57 روپے اور 69.19 روپے ہے ۔ کولکاتہ میں پٹرول اور ڈیزل کے دام بالترتیب 72.97 روپے اور 67.28 روپے فی لیٹر ہے۔ دہلی سے ملحق نوئیڈا میں دونوں ایندھنوں کی قیمت بالترتیب 70.82 اور 64.89 روپے فی لیٹر ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز