پٹرول 1.12 روپے اورڈیزل 1.24 روپے فی لیٹر سستا

Jun 15, 2017 08:54 PM IST | Updated on: Jun 15, 2017 08:54 PM IST

نئی دہلی : تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آخری پندرہ روزہ جائزے میں پٹرول کی قیمت میں 1.12 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 1.24 روپے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ ان میں ریاستوں کے ذریعہ لگایا جانے والا ٹیکس ویٹ شامل نہیں ہے۔

ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے آج ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ نئی قیمتیں جمعہ صبح چھ بجے سے نافذ ہوں گی اور اس کے بعد کی شرح کا جائزہ روزانہ کی بنیاد کی پر لیا جائے گا اور ان میں ہونے والی تبدیلی روزانہ صبح چھ بجے سے نافذ ہوگی۔

پٹرول 1.12 روپے اورڈیزل 1.24 روپے فی لیٹر سستا

قومی دارالحکومت دہلی میں 16 جون کو پیٹرول کی قیمت 65.48 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی 54.49 روپے فی لیٹر ہو گی۔اس طرح وی اے ٹی سمیت ان کی قیمت بالترتیب 1.43 روپے اور 1.45 روپے فی لیٹر کم کی گئی ہے۔ گزشتہ جائزے میں دہلی میں وی اے ٹی سمیت پٹرول کی قیمت 1.59 روپے بڑھا کر66.91 روپے اور ڈیزل کی قیمت 1.04 روپے بڑھا 55.94 روپے فی لیٹرکی گئی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز