پٹرول کی قیمت میں 1.39 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 1.04 روپے کا اضافہ

Apr 16, 2017 11:59 AM IST | Updated on: Apr 16, 2017 11:59 AM IST

نئی دہلی : 15 دن پہلے ہی پٹرول کی قیمت میں 3.77 روپے اور ڈیزل میں 2.91 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی تھی، مگر اب پھر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ پٹرول 1.39 روپے اور ڈیزل 1.04 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔ انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی) نے بتایا کہ اضافہ شدہ قیمتیں گزشتہ رات سے ہی نافذ ہو گئی ہیں۔

آئی او سی نے یہ بھی کہا ہے کہ بہت جلد ایک پائلٹ پروجیکٹ کے تحت ادے پور ، جمشید پور، پڈوچیری، چندی گڑھ اور وشاکھاپٹنم میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کی جائے گی ۔ اس کے بعد ہی یہ پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔

پٹرول کی قیمت میں 1.39 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 1.04 روپے کا اضافہ

غور طلب ہو کہ 31 مارچ کو تیل کمپنیوں نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 3.77 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2.91 روپے کی کمی کی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز